اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی ایم ایس بےنظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کو دھمکیاں،حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کےمطابق راولپنڈی صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی جانب سے ایم ایس بےنظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کو دھمکیاں ملنے پرحنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر عبیرہ کا تبادلہ واپس ایمرجنسی سے اسکن ڈیپارٹمنٹ بھیجنے کی ہدایت کی، کال کی آڈیو لیک ہونے میں وزیرقانون پنجاب بےنظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹر پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ کو اسکن ڈیپارٹمنٹ واپس بھیجیں، گفتگو میں ایم ایس ڈاکٹر طارق نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کا ٹرانسفر کردیا جائے وہ ڈاکٹر عبیرہ کا تبادلہ نہیں کریں گے، جس پر وزیر قانون غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ اگلے دن یہاں نہیں ہونگے۔
ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال نے معاملہ کا رخ تبدیل کرنے کے لئے کال کی آڈیو لیک کی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور ڈاکٹر طارق نیازی میں کافی عرصے سے ناراضگی چل رہی تھی،استعفیٰ میں ڈاکٹر اریبہ عباسی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ وہ 13 ستمبر2017 کو بینظیر بھٹوہسپتال میں بطور میڈیکل افسر تعینات ہوئیں، 2 ماہ ایمرجنسی میں کام کرنے کے بعد انہیں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا گیا جہاں سے 3 ماہ بعد ان کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کردیا گیا۔
ڈاکٹر عبیرہ کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو ڈاکٹر طارق نیازی کی جانب سے صرف ان کے ٹرانسفرکا لیٹر ایشو کرتے ہوئے انہیں ایمرجنسی میں تعینات کردیا گیا، درخواست کرنے کے باوجود طارق نیازی نے انہیں اسکن ڈیپارٹمنٹ میں ہی رکھنے سے انکار کردیا جبکہ وہ پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی تھیں،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پہلے دن سے ہی میرے والد حنیف عباسی کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ایسی صورت میں میرے کیرئیر کیلئے یہی بہتر ہے کہ میں ان کی سپرویژن میں کام نہ کروں اور استعفیٰ دے دوں، اپنااستعفٰی سکریڑی ہیلتھ کو ارسال کیا۔ ڈاکٹراریبہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ طارق نیازی کے پی ٹی آئی کے مقامی سیاستدانوں سے تعلق ہیں۔
The post وزیرقانون پنجاب کی ایم ایس بینظیر ہسپتال کو دھمکیاں،ڈاکٹر اریبہ عباسی مستعفی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LnxLbU
via IFTTT

No comments:
Write komentar