Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

شہریار آفریدی چھا گئے : پاکستانی بچوں کو جنسی درندوں سے بچانے کے لیے شاندار اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے‘اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں کی 75فیصد طالبات اور45فیصد طلباءنشہ کرتے ہیں‘ والدین اپنے بچوں پر نظررکھیں‘ ڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کررہا ہے

‘اب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا بلکہ ڈرگ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دیں گے‘ریاست کے چاروں ستونوں کو کمزور نہیں کیا جا سکتا‘جو لوگ قانون سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھتے ہیں ان کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔ منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ خودکش بمبار چند سو افراد کو اور مافیا منشیات کے ذریعے قوم کو ہدف بناتا ہے‘منشیات فروشوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھیوں کو بھی پکڑیں گے۔بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار غیراخلاقی وڈیوز برآمد ہوئیں ، بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔ بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں، منشیات فروش 75 فیصد بچوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں، طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کرسٹل کے نشے میں مبتلا ہے، 45 فیصد بچے منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں۔جبری مشقت لینے والوں سے بھی نمٹنا ہوگا۔

The post شہریار آفریدی چھا گئے : پاکستانی بچوں کو جنسی درندوں سے بچانے کے لیے شاندار اعلان کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2POJele
via IFTTT

No comments:
Write komentar