کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے نام سے شائقین کرکٹ بخوبی واقف ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ا نہوں نے اہم اعزازاپنے نام کرلیا اور قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ کے سب سے عمررسیدہ کپتان ہونے کااعزاز حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یو بی ایل سپورٹس
کمپلیکس کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سوئی ناردرن گیس اورحبیب بینک کھیلا جارہا ہےجس دوران مصباح الحق نے یہ اعزاز 44 برس 190 دن کی عمر میں فائنل میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے حاصل کیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں معمر کپتان ہونے کا اعزاز محمد سعید کے پاس تھا۔
The post قائد اعظم ٹرافی، مصباح الحق نے طویل العمر کپتان ہونے کا اعزازاپنے نام کرلیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zFehuQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar