Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 18 December 2018

نواز, زرداری گٹھ جوڑ:آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نے مفاہمت کی مخالفت کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت تو خود گر رہی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت کو گرانے کی

کیا ضرورت ہے۔ آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ تو خود گر رہا ہے۔ ان کے پاس آج بھی جو اکثریت ہے وہ اپنی نہیں ہے۔ بی این پی مینگل، ایم کیو ایم، باپ، دو تین جماعتیں ہیں جن کی اکثریت ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں نظام چلے۔ مڈ ٹرم الیکشن ہوتا ہے تو یہ دوبارہ آنے کا بھی نہ سوچیں۔ مڈ ٹرم ہوئے تو کیا یہ 2013 والی 35 سیٹیں بھی لے پائیں گے۔ ابھی کراچی سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں چھینی وہ نہیں ملیں گی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کو کھڑا کرنے سے انہیں 30 کے قریب زائد نشستیں ملیں۔ جو اب ان سے ناراض ہے، ہمارے کچھ اداروں نے 30 ،35 اچھے لوگ پکڑ کر دیے تھے وہ الیکٹ ایبلز ناراض ہیں۔ ان کی پارٹی کے اپنے لوگ ناراض ہو چکے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ ایسی تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہی ہے جو شک کے دائرے میں ہیں۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور یہ اپنی غلطیوں کو چھپا رہے ہیں۔ ہم نیب قانون میں ترمیم سمیت ہر اس چیز کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں دو دفعہ بجٹ لے آئے اور اب تیسرے کی تیاری ہے۔

The post نواز, زرداری گٹھ جوڑ:آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نے مفاہمت کی مخالفت کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A26d7C
via IFTTT

No comments:
Write komentar