Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

خان صاحب : یہ شخص خاور مانیکا والے معاملے کا اصل ذمہ دار ہے اسی نے تمہیں قوم کے سامنے شرمندہ کیا اور آئندہ بھی یہ تمہیں رسوا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا

 

لاہور (ویب ڈیسک) سیاسی وانتظامی طورپر وزیراعظم عمران خان نے اپنے اردگرد اتنا گند اکٹھا کرلیا ہے ان کی اچھی بھلی اُجلی شخصیت اس گند میں اوجھل ہونے لگی ہے۔ ہم سے زیادہ ان کا خیرخواہ بھلا کون ہوسکتاہے ؟ ایک غلیظ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے برس ہا برس

نامور کالم نگار توفیق بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ان کے کاندھے سے کاندھا ملا کر ہم نے جدوجہد کی ہے۔ خان صاحب کو اس جدوجہد کاثمر وزارت عظمیٰ کی صورت میں مل گیا ، جو ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی اور یقیناً اس پر ان کا حق بھی تھا، اگر برس ہا برس سے بددیانت اور بدنیت حکمران اقتدار میں رہ سکتے ہیں، تو ایک ایسا شخص کیوں نہیں رہ سکتا جس پر ایمانداری کے حوالے سے ایک اُنگلی نہیں اُٹھائی جاتی، نیک نیتی کے حوالے سے بھی نہیں اٹھائی جاتی، دیگر حوالوں سے بھی دیگر حکمرانوں اور سیاستدانوں کے مقابلے میں بہت کم اُٹھائی جاتی ہیں، ….البتہ ان کی سادگی، ایمانداری اور نیک نیتی کا اس ملک اور اس کے کروڑوں عوام کو کوئی خاص فائدہ نہ ہوا، خصوصاً مختلف اقسام کی بددیانتیوں اور بداخلاقیوں کے حوالے سے عوام کی خصوصی تربیت کا اہتمام اس نے نہ کیا تو سادگی اور ایمانداری سے اس حدتک لوگوں کا اعتماد ضرور اُٹھ جائے گا کہ ان دوخوبیوں کا وسیع پیمانے پر ملک وعوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ….حال ہی میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد، خصوصاً اس کی ساکھ کو راکھ میں ملانے کی پوری کوشش کی۔

اس کا ذمہ دار کم ازکم میری نظر میں صرف اور صرف وہ آئی جی بلکہ ”گئی جی“ پنجاب ہے جو نگران حکومت میں اللہ جانے کس کی سفارش پر آیا تھا، اور نئی حکومت یہ اچھی طرح جاننے کے باوجود ابھی تک اسے تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی کہ وہ ایک ایسا نااہل پولیس افسر ہے جو ایک آدھ بار نہیں مسلسل اس کی سبکیوں کا باعث بنے گا۔ اس کے ”ریکارڈ“ کی چھان بین کی جائے یہ بات شاید ثابت ہو جائے گی وہ ہمیشہ بددیانت حکمرانوں کی آشیر باد سے ہی اہم عہدوں پر تعینات ہوتا رہا، باخبر ذرائع کے مطابق ایک ”پراپرٹی ٹائیکون“ بھی ہمیشہ اس کے سفارشیوں میں رہا ہے۔ کسی عہدے پر کسی ایسی کارکردگی کا مظاہرہ وہ نہیں کرسکا کوئی اسے اس کے جانے کے بعد بھی یاد کرے۔ پیسے یا رشوت وغیرہ تو پتہ نہیں وہ لیتا ہے یا نہیں ماتحتوں کی بددعائیں لینے میں کوئی مگر اس کا ثانی نہیں ہے۔ یہ خرابی کم ازکم میری نظر میں پیسے یا رشوت وغیرہ لینے سے زیادہ بڑی ہے۔ فیلڈ میں بھی اپنی ہی طرح کے پولیس افسران کو اس نے تعینات کیا، خصوصاً لاہور میں ایسا سی سی پی او اس نے تعینات کیا

جسے اتنا ڈر جنوں بھوتوں سے نہیں لگتا جتنا انسانوں سے لگتا ہے۔ اس سی سی پی او نے بھی اپنے اکثر ماتحت اپنے جیسے ہی لگائے، ایسے ”خیرخواہوں“ کی مشاورت سے اپنے کچھ انتہائی نفیس ماتحتوں کے ساتھ جو ظلم منافقوں کے امام نے کیا اس سے وہ بدنامی کے مزید اُونچے مقام پر جاکر کھڑے ہوگیا۔ اس مقام سے اب کوئی اسے واپس نہیں لاسکتا، یہ مشتاق سکھیرے کے مقام سے بھی زیادہ اُونچا مقام ہے،….ڈی پی او پاکپتن کو تبدیل کرنے سے عمران خان اور ان کی صوبائی حکومت کو جتنی سبکی ہوئی اس کا ازالہ ناممکن ہے۔ اس کا ذمہ دار بھی موجودہ آئی جی پنجاب ہے جس عہدے پر وہ بیٹھا ہے اس کے مطابق ذرا سی بھی اہلیت اس میں ہوتی پاکپتن کے واقع پر فوری طورپر ڈی پی او کو بغیر کسی انکوائری کے تبدیل کرنے کے احکامات پر آنکھیں بند کرکے من وعن عمل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو سمجھاتا کہ ”ایسا کرنے سے نہ صرف یہ کہ پولیس میں بددلی پھیلے گی، خودان کی اپنی سبکی بھی ہوگی جس کے اثرات کی زد سے ”نیا پاکستان“ بچے گا نہ ”تبدیلی“ کے وہ جذبے بچیں گے جن کے بار بار دعوے کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا بہتر ہے میں اس واقعے کی باقاعدہ انکوائری کروالیتا ہوں اگر ڈی پی او واقعی قصور وار ہوا اس کا تبادلہ کردیں گے،

اور اگر وہ قصور وار نہ بھی ہوا آپ کی خواہش کے مطابق انفرادی طورپر اس کا تبادلہ کرنے کے بجائے دوچار اور پولیس افسروں کے ساتھ اس کا تبادلہ کردیں گے، تاکہ کسی انتقامی کارروائی کا تاثر پیدا نہ ہو“، …. اور اگرنااہل وزیراعلیٰ پنجاب یا کوئی اور آئی جی کی یہ بات نہ مانتا تو وہ بھی ان کی بات ماننے سے انکار کردیتا۔ ایسی صورت میں زیادہ سے زیادہ کیا ہوتا؟ پنجاب سے اسے تبدیل کردیا جاتا۔ مگر وہ اپنی فورس کا ہیرو بن جاتا۔ اس کی ساری خامیاں اچانک اس کی خوبیوں میں بدل جاتیں۔ یہ عزت اس کے مقدر میں لکھی ہی نہیں تھی، یہ عزت اس کے حصے میں آگئی جو اس سے کہیں جونیئر پولیس افسر ہے۔ ایک ایوریج اور ایسے جونیئر پولیس افسر کو آئی جی نے ”ہیرو“ بنادیا جو ساری زندگی کوشش کرتا رہتا اپنی کچھ مخصوص حرکتوں یا فطرت کی بنیاد پر ہمیشہ ” زیرو“ ہی رہتا، …. آئی جی کلیم امام کی اس نااہلی نے وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں کو بدنامی اور سبکی کے اس بدترین مقام پر لے جاکر کھڑے کردیا ہے جس سے واپسی شاید ہی اب ہوگی۔ میرے خیال میں منافقوں کے امام کی اپنا عہدہ بچانے کی یہ شاید آخری کوشش ہے، بغیر کسی انکوائری کے اپنے ایک ماتحت افسر کو تبدیل کرکے اپنی طرف سے نئے حکمرانوں کو اپنی ”وفاداری“ کا پورا احساس پوری دُم ہلا کر اس نے دلایا ہے،

…. اب اس کا یہ ”حق“ بنتا ہے اسے پنجاب میں رہنے دیا جائے۔ اور اگر تبدیل کرنا ضروری ہے تو کسی اور صوبے میں بھیج دیا جائے۔ اس کے لیے دیکھنا پڑے گا کس صوبے کی پولیس زیادہ اچھی ہے جسے جاکر وہ خراب کرسکے۔ …. پنجاب میں آتے ہی اچھی بھلی پولیس کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش اس طرح اس نے کی وسیع پیمانے پر انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کو دوردراز اضلاع میں پھینک دیا، جیسے کوئی ”مرغیاں“ ذبح کرکے ڈبے میں پھینکتا ہے، ان میں کچھ یا تو خود مختلف بیماریوں کا شکار تھے یا ان کے انتہائی قریبی عزیز ایسے موذی امراض میں مبتلا تھے جنہیں چھوڑ کر جانا ناممکن تھا۔ مگر وہ گئے، اب واپسی صرف اُن انسپکٹرز کی ہورہی ہے جن کے پاس کوئی نہ کوئی سفارش ہے، جن کی کوئی سفارش نہیں ان کا کوئی پُرسان حال نہیں۔ بلکہ جن انسپکٹرز کے تبادلے واپس اپنے اپنے اضلاع میں ہورہے ہیں انہیں ”ریلیو“ نہ کرکے متعلقہ آر پی او صاحبان اپنے آئی جی کے احکامات کی جو ”عزت افزائی“ فرمارہے ہیں اس کا کوئی نوٹس آئی جی شاید اس لیے نہیں لے رہا کہ وہ ایسی ہی ”عزت افزائی“ کا عادی ہے، ….جہاں تک ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا باعث بننے والے کسی خاص وجہ سے ”عزت مآب“ خاور مانیکا کا تعلق ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی انہوں نے کچھ چیزیں چھوڑ دی ہیں یا ادھار دی ہوئی ہیں ؟ اللہ جانے مشہور ہونے کے لیے وہ ہمیشہ ”اوچھے ہتھکنڈے“ ہی کیوں اختیار کرتے ہیں ؟ ان کا یہ ”کارنامہ“ بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا محض اپنے روایتی تکبر اور جھوٹی انا کو دوام بخشنے کے لیے ایک نیک نیت اور دیانتدار وزیراعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی انتہائی کامیاب کوشش انہوں نے کی۔ انہیں تو پولیس کا شکر گزار ہونا چاہیے تھا جس نے گالیاں کھا کر بھی انہیں کچھ نہیں کہا، ….کیوں کچھ نہیں کہا ؟۔یہ بھی ان کے لیے افسوسناک ہے!!(ش س م)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2N2OTXI
via IFTTT

اہم ترین ملک کی خاتون چیف جسٹس شرمناک الزامات کے تحت گرفتار

 

نیروبی(ویب ڈیسک ) کینیا میں کرپشن کے الزام میں ملک کے ڈپٹی چیف جسٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن نور الدین حاجی نے میڈیا کو بتایا فیلو فیا مویلو نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پیسے وصول کئے، ہمیں عدلیہ کی خود مختاری عزیزہے

ان پرٹیکس نہ دینے کا بھی الزام تھا ۔سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2016ء کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز چین نے ہیک کی تھیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اس ہیکنگ کی وجہ سے ہلیری کلنٹن کی انتہائی خفیہ ای میلز بھی منظر عام پر آ گئی تھیں۔ دوسری جانب امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس ہیکنگ میں روس ملوث ہے۔ اس مناسبت سے رواں برس جولائی میں ایک گرینڈ جیوری نے ایک درجن روسی ہیکروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل ،فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا جانبدرانہ خبریں چلا رہا ہے۔ گوگل کنزرویٹوپارٹی کی خبروں کو دبا رہا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ اسے کون کنٹرول کررہا ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پرسیاسی جانبداری اور بغیرثبوت کے سنسرشپ کا الزام عائد کیاہے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے چین شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو پیچیدہ اور مشکل بنا رہا ہے۔ جوہری میزائل سے اسے دستبردار کرانے کے لئے ابھی مذاکرات ہو سکتے ہیں وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے اگرچہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔(ز،ط)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NvLJZs
via IFTTT

تہلکہ خیز انکشاف : پاکستان کا وہ سیاستدان جسکی ملکیت میں 52 ارب روپے کے 46 پلاٹ ہیں اور اسے کوئی پوچھنے والا نہیں

 

کراچی (ویب ڈیسک ) آج کل سوشل میڈیا کے ایک مخصوص حلقے جس کے ممبران میں اعلیٰ سرکاری حاضر سروس سرکاری ملازمین و ججز، وکیل، بیوروکریٹ اور اہم افراد شامل ہیں۔ ایک اہم دستاویزات موضوع بحث ہیں۔ راقم کو بھی یہ دستاویزات موصول ہوئیں اور جب ان پر سیرحاصل تحقیقات کی گئیں

تو بہت ہی زیادہ ہوشربا حقائق سامنے آئے۔ دورانِ تحقیقات جب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور نیب ذرائع سے تصدیق چاہی گئی تو خاموشی اور موضوع پر بات کرنے سے انکار کیا گیا۔ مذکورہ معاملہ سابق اعلیٰ عہدیدار اور سیاسی پارٹی کے سربراہ سے متعلق ہے جن پر نیب کے علاوہ ایک اور ادارہ بھی تحقیقات کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے زیڈ جی پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور کے ڈی اے سے تمام متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ دوران تحقیقات مذکورہ گروپ کے متعلق یہ شواہد بھی ملے کہ اس کی ملکیت ایک ہی بلاک میں جوکہ کلفٹن اسکیم 5میں ایک ہزار سے چار ہزار مربع گز کے 46پلاٹ/بنگلے ہیں جس کا کل رقبہ 56ہزار مربع گز اور سڑکیں اور پارکنگ ایریا اس میں شامل کیا گیا تو مجموعی رقبہ 65ہزار 700مربع گز ہوگیا اور اس کی موجودہ قیمت 52ارب روپے بنتی ہے۔ کے ڈی اے کی تحویل سے لی گئی فائل (جوکہ بعد میں نیب نے ہر صفحے کی فوٹوکاپی جس کو کے ڈی اے کے افسر نے باقاعدہ تصدیق اور اپنے دستخط سے نیب کو فراہم کی) اور فائل واپس کے ڈی اے کے حوالے کردی گئی) میں ایک مراسلہ مذکورہ گروپ زیڈ جی پرائیویٹ لمیٹڈ کا ہے جوکہ 20جنوری 2012ء کا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے

کہ گروپ کی خاتون ڈائریکٹر کو یہ حق دیا گیا کہ وہ کے ڈی اے سے اسکیم 5میں واقع 4پلاٹ 1، 3،4اور 5کو یکجا کرکے ایک پلاٹ کا درجہ دے دیا جائے۔ اس مراسلے کے علاوہ اس میں یہ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا کہ مذکورہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو مذکورہ طاقتور شخصیت کے صاحبزادے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ان شخصیت کی ہمشیرہ ہیں۔ 9ماہ بعد 11؍ستمبر 2012ء کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لینڈ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (کے ڈی اے ونگ) نے مذکورہ گروپ کو ایک مراسلہ تحریر کیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پی سی IIIماسٹر پلاٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے ونگ کے لیٹر نمبر sch-5-c-13/2012/177/L مورخہ 17؍اگست 2012ء کو این او سی جاری کردیا تھا کہ ان چار پلاٹوں کو یکجا کردیا جائے اور وہ ایک ہی پلاٹ نمبر کہلائے گا اور جس کا رقبہ 20573مربع گز بنتا ہے۔ اب یہاں سے ہی تمام گڑبڑ گھٹالہ شروع ہوتا ہے۔ مذکورہ مراسلے میں پلاٹ نمبر 1کا رقبہ 1447مربع گز، پلاٹ نمبر 3کا رقبہ 2013مربع گز تھا جوکہ مجموعی طور پر 7550مربع گز بنتا تھا جبکہ مراسلے میں 20ہزار 573مربع گز کسی amalgamationاجازت دی گئی بطور ایک پلاٹ اور یہ شرط بھی رکھی گئی کہ بطور ایک پلاٹ پانی، بجلی اور گیس اور دیگر سہولتوں کے بھی صرف ایک ایک کنکشن لینے کے ہی مجاز ہوں گے۔

جب کے ڈی اے کے تقریباً 10اعلیٰ افسران سے ایک سوال کیا گیا کہ مذکورہ چار پلاٹ ایک ہی لائن میں تھے تو اس میں پلاٹ نمبر 2تو شامل نہیں تو کس طرح ان چار پلاٹوں کو یکجا کرنے کی اجازت دے دی گئی تو سب نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ناصرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ کلیئر کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہوسکتا کہ ایک ہی لائن میں پلاٹ ہوں اور کسی ایک پلاٹ کو چھوڑ دیا جائے جیسے اس کیس میں پلاٹ نمبر 2کا ذکر ہی نہیں لہٰذا اجازت قطعی غیر قانونی تھی۔ مذکورہ یکجا کرنے والے مراسلے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کمرشل سیل) لینڈ مینجمنٹ کے ڈی اے ونگ کے ایم سی کے دستخط موجود ہیں۔ نیب کو ایک اور Attested True Copyجو کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فراہم کی وہ مذکورہ زیڈ جی پرائیویٹ لمیٹڈ کی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان (ایس ای سی سی) میں جمع کردہ آرٹیکل آف میمورنڈم کی کاپی ہے جس کے مطابق اس کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر وہی طاقتور سیاسی شخصیت بنے، چیئرمین اور ڈائریکٹرز ان کے قریبی رشتے دار بنے ۔ دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کمپنی کی ان کارپوریشن تاریخ 23 نومبر 1981ء اور اس کا رجسٹریشن نمبر 0090تھی، اس کا پہلے ایڈریس صدر کے نزدیک ایک بنگلہ تھا

اور بعد میں اس سے تھوڑے فاصلے پر شارع فیصل پر کاشف سینٹر میں واقع ہے۔ اس آرٹیکل آف میمورنڈم میں شرائط میں بھی تحریر ہے کہ ڈائریکٹر کی کم از کم تعداد 2اور زیادہ سے زیادہ 10ہوگی اور اس کے شیئرز عام پبلک کو فروخت نہیں کیے جائیں گے اور ڈائریکٹر کے ایک ایک شیئر ہوں گے جن کی مالیت فی شیئر 25ہزار روپے رکھی گئی۔ مزید تحریر کیا گیا کہ منیجنگ ڈائریکٹر کو اختیار ہوگا کہ وہ کوئی بھی زمین خرید سکتا ہے یا حاصل (کرایہ پر) کرسکتا ہے اور کمپنی جو اختیار دے وہ فائدے لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام اقدامات، معاملات اور چیزیں جو ضروری ہوں جن میں بلز آف ایکسچینج، پرومشری نوٹس، چیکس، ڈرافٹ اور حیرت انگیز طور پر ’’ہنڈی‘‘ کو بھی ڈیل کرے گا۔ مذکورہ اہم اسٹوری پر کام کرتے ہوئے جب کے ڈی اے کے دفاتر واقع سوک سینٹر میں مختلف افسران سے بات چیت کی گئی، اوّل تو وہ معاملے کی حساسیت کی وجہ سے بات کرنے سے انکاری تھے مگر اس یقین دھانی پر کہ ان کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے تو معلوم ہوا کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر اس وقت چیئرمین ایس بی سی اے منظور قادر کاکا دیکھ رہے تھے، ان ہی کے دباؤ پر یہ کارروائی مکمل ہوئی۔ نیب فائل لے گئی تھی اور بعد میں واپس کردی

مگر جب ان سے یہ درخواست کی گئی کہ وہ فائل دیکھنی ہے تو وہ ریکارڈ میں تلاش کی گئی اور یہ انکشاف ہوا کہ وہ فائل اب غائب ہے۔ ایس ای سی پی جو اس بات کی پابند ہے کہ وہ رجسٹرڈ کمشنیوں کے آرٹیکل آف میمورنڈم اپنی ویب سائٹ پر ڈالے، وہاں پر بھی مذکورہ کمپنی کا نام تو آرہا ہے مگر تفصیلات ہٹا دی گئی ہیں۔ اسی حوالے سے نیب کراچی کے ترجمان احمد رضا سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا نیب مذکورہ کمپنی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے تو اُنہوں نے دو یوم بعد جواب دیا کہ آپ کا سوال متعلقہ افسر سے کیا گیا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ہم اہم معلومات شیئر نہیں کرسکتے اور اُنہوں نے مشورہ دیا کہ مرکزی ترجمان نوازش جو نیب ہیڈ کوارٹر میں ہوتے ہیں ان سے سوال کیا جائے۔ جب اُن سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ’’میں نے آپ کا سوال متعلقہ ونگ کو بھیج دیا ہے اور جیسے ہی جواب موصول ہوگا وہ مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے اور قانون کے مطابق دے دیا جائے گا۔‘‘ اس کے بعد ان سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر اُنہوں نے فون اٹینڈ کرنے سے اجتناب کیا اور نہ ہی میسج کا جواب دیا۔(ز،ط)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2Nc2Y5n
via IFTTT

Cambodian Court Sentences Australian Filmmaker to 6 Years for Espionage

 

By JULIA WALLACE from NYT World https://ift.tt/2N6lETR

Beto O’Rourke Dreams of One Texas. Ted Cruz Sees Another Clearly.

 

By MATT FLEGENHEIMER and TAMIR KALIFA from NYT U.S. https://ift.tt/2CaSaQi

Michigan and Notre Dame Bolster a Sport Built on Rivalries

 

By MARC TRACY from NYT Sports https://ift.tt/2MHEd1d

The Notorious Kimi Raikkonen

 

By LUKE SMITH from NYT Sports https://ift.tt/2CcuGdY

Formula One Uses Technology to Make Drivers Safer

 

By KATE WALKER from NYT Sports https://ift.tt/2N6YyMO

After Years of Dismal Results, a Reorganization at McLaren

 

By IAN PARKES from NYT Sports https://ift.tt/2LI4eIB

Lot-Line Window? Keep Your Fingers Crossed

 

By SARA CLEMENCE from NYT Real Estate https://ift.tt/2opdlo3

When We Almost Stopped Climate Change

 

By Unknown Author from NYT Podcasts https://ift.tt/2Nyov4U

Summer Road-Tripping While Black

 

By ALLYSON HOBBS from NYT Opinion https://ift.tt/2PQjCFQ

The Catholic Church Is Sick With Sex

 

By TIMOTHY EGAN from NYT Opinion https://ift.tt/2onxOtw

We Are Not a ‘Cabal,’ Just Critics of Trump

 

By BEN RHODES from NYT Opinion https://ift.tt/2wtX59K

New York Today: A Maple Syrup Boom

 

By ALEXANDRA S. LEVINE and LUIS FERRÉ-SADURNÍ from NYT New York https://ift.tt/2LKLwA9

How Burak Cakmak, Dean of Fashion at Parsons, Spends His Sundays

 

By SHIVANI VORA from NYT New York https://ift.tt/2omCy2G

Son, Given Up for Adoption, Leads Birth Parents to Altar 36 Years Later

 

By NATALIE SHUTLER from NYT Fashion & Style https://ift.tt/2wy0qUA

Nafta, John McCain, Coca-Cola: Your Friday Briefing

 

By CHRIS STANFORD from NYT Briefing https://ift.tt/2BZUSIq

A Parade of Francophiles, With Peter Mayle in the Lead

 

By CHRISTINE MUHLKE from NYT Books https://ift.tt/2wxGpgU

‘The Garden Party’ Is a Tale of Mismatched Families, a Wedding and Lots of Wine

 

By MAGGIE SHIPSTEAD from NYT Books https://ift.tt/2LHjwx2

An All-but-Extinct Piano Plays Once More

 

By CLEVELAND JOHNSON from NYT Arts https://ift.tt/2ort8TE

Twisting for Solos, the Violist Is a Quartet’s Odd Player Out

 

By CORINNA da FONSECA-WOLLHEIM from NYT Arts https://ift.tt/2Poe5p3

In Classic Car Market, Exceptional Is the Rule

 

By SCOTT REYBURN from NYT Arts https://ift.tt/2C00Fh8

چوہدری نثار کو شکست کا خوف یا شرمندگی ؟

 

چوہدری نثار کو شکست کا خوف یا شرمندگی ؟

 

The post چوہدری نثار کو شکست کا خوف یا شرمندگی ؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N2uAJU
via IFTTT

الٹے قدم چلنے کی مہارت رکھنے والے ’مسٹر الاسٹک‘

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کی ٹانگیں 180 ڈگری تک مڑجاتی ہیں اور وہ آسانی سے الٹے قدم چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکا کے 57 سالہ موسس لنھم نامی شخص ’مسٹر الاسٹک کے نام سے جانے جاتے ہیں جو 180 ڈگری تک ٹانگیں موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی اس مہارت سے دو مرتبہ الٹے پاؤں سے 20 میٹر تک چلنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔انہیں یہ انوکھی صلاحیت 43 سال قبل اس وقت حاصل ہوئی جب وہ 14 برس کے تھے اور ورزش کے دوران جم میں دو بلند دیواروں،

کے درمیان تنی ہوئی ایک رسی پر چلنے کی کوشش میں 5 میٹر بلندی سے نیچے گر گئے تھے۔اس حادثے کے بعد موسس کو اپنے پیروں میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی اور جلد وہ جان گئے کہ بغیر تکلیف کے وہ اپنی ٹانگوں کو 180 ڈگری تک موڑ کر چل سکتے ہیں۔کسی کے سامنے الٹے پاؤں چلنے کی مہارت دکھاتے ہوئے بے حد مزہ آتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، گھٹنوں اور کولہوں کے جوڑوں میں کارٹیلیج (کرکری ہڈی) کی دگنی مقدار موجود ہو۔موسس میں کارٹیلیج اور متعلقہ ٹشوز،

دگنی تعداد میں ہونے کی وجہ سے وہ اپنے پاؤں کو گھٹنے سے 180 ڈگری تک موڑ سکتے ہیں۔موسس کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے سامنے یہ مہارت دکھاتے ہوئے بے حد مزہ آتا ہے کیونکہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، ایک مرتبہ ایسا بھی آیا کہ ایک شخص ان کے پاؤں مڑتے دیکھ کر الٹے پاؤں بھاگ گیا۔

The post الٹے قدم چلنے کی مہارت رکھنے والے ’مسٹر الاسٹک‘ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Pmo7qM
via IFTTT

بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانوں کا ہنستا، مسکراتا خوشگوار چہرہ نہ صرف آپ کے ارد گرد لوگ بلکہ بکرے اور بکریاں بھی پسند کرتے ہیں۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکروں پر انسانی چہروں پر خوشی کے تاثرات متاثر ہوتے ہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کے شہر کینٹ میں بٹرکپس سینچوری فار گوٹس میں کی گئی ہے جس میں بکروں کو ایک ہی انسان کی دو تصاویر دکھائیں گئیں جن میں سے ایک غصے والی اور دوسرے خوشی کا اظہار کررہی تھی۔

اس تحقیق میں شامل ایک محقق اور یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر الیکن مک الیگوٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایک مخصوص جگہ دیوار پر 1.3 میٹر کے فاصلے پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر لگائیں اس کے بعد بکرے اور بکریوں کو یہاں کھلا چھوڑ دیا گیا۔تحقیق کے دوران 50 فیصد سے زائد بکرے نے انسان کی ہنستی مسکراتی تصویر سے لطف اندوز ہوئے اور انہیں پسند کیا۔اس تحقیق کے نتائج محققین نے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کیے جس میں واضح کیا گیا کہ بکرے بکریاں انسان کے خوشی والے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جانوروں کی انسانی چہروں کو پہنچاننے کی صلاحیت صرف ان جانوروں تک محدود نہیں ہوتی جن کی انسانوں کے ساتھ بطور دوست کام کرنے کی طویل تاریخ رہی ہے جیسا کہ گدھے اور گھوڑے۔اس سے پہلے ہونے والی تحقیق کے مقابلے میں اب سامنے آنے والے نتائج کے مطابق زیادہ قسم کے جانور انسانوں کے مزاج سمجھ سکتے ہیں۔

The post بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2wv2u0y
via IFTTT

فیس بک نے یوٹیوب کے مقابلے پر ’واچ‘ ویڈیو سروس پیش کردی

 

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے پوری دنیا میں ’فیس بک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے ویڈیو آن ڈیمانڈ کی طرز پر ٹی وی شوز اور دیگر ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔گوگل کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی طرز پر اب فیس بک نے بھی ’فیس بُک واچ‘ کے نام سے ویڈیو سروس پیش کردی ہے جسے ایک سال تک تجرباتی طور پر امریکا میں چلایا گیا اور اب پوری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے فیس بک ایپ میں نیچے کی جانب ایک ’پلے‘ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے،

آپ آج سے ہی دیکھ سکتے ہیں فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس آج سے پوری دنیا کےلیے پیش کی جاری ہے۔ اسے یوٹیوب کے متبادل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔فیس بک (اس سروس کے ذریعے) دنیا بھر میں ویڈیو سازوں اور پبلشروں کی دو طرح سے مدد کرنا چاہتی ہے: اول کہ وہ اس طرح کچھ رقم بناسکیں اور دوم یہ دیکھ سکیں کہ ان کی ویڈیوز کس حد تک مؤثر ہیں،‘ فیس بک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا۔اس وقت ریڈ ٹیبل ٹاک اور حسن کی صنعت سے وابستہ ہوڈا کیٹان کا ہوڈا بوس شو دکھایا جارہا ہے جبکہ،

کھیلوں کے مقابلوں میں پی جی اے ٹور اور میجر لیگ بیس بال کے میچز بھی شامل ہیں۔ فیس بک کےمطابق اس کے پانچ کروڑ صارفین نے مہینے میں کم ازکم ایک منٹ تک انہیں ضرور دیکھا ہے۔ اگلے مراحل میں کرسچیانو رونالڈو اور کیتھرین زیٹا جونز کے پروگرام بھی اس سروس کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔فیس بک درمیان میں اشتہارات کے ذریعے معاوضہ کمائے گی جس کا ایک حصہ ویڈیو ساز اداروں کو بھی دیا جائے گا۔ فیس بک نے ویڈیو چینلز کےلیے رقم کمانے کی شرائط میں بہت نرمی کرتے ہوئے کہا ہے۔

اس کے لیے ضروری صرف 10 ہزار فالوورز ہوں یا پھر ایک ماہ میں 30 ہزار مرتبہ کسی نے بھی کم ازکم ایک منٹ تک ان کی ویڈیو دیکھی ہو۔

The post فیس بک نے یوٹیوب کے مقابلے پر ’واچ‘ ویڈیو سروس پیش کردی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PjVmuT
via IFTTT

سونی کا نیا فلیگ شپ فون پہلی بار او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ

 

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایکسپیریا زی تھری متعارف کرا دیا ہے۔برلن میں جاری آئی ایف اے ٹیک کانفرنس کے دوران سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرایا جو کہ ستمبر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔یہ سونی کا پہلا فون ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سائیڈ سنس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس میں فیورٹ ایپس کو ڈیوائس کی کسی بھی سائیڈ کو دبا کر لانچ کیا جاسکے گا۔سونی کا یہ فون 6 انچ کے کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 5 کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اسے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔3300 ایم اے ایچ بیٹری کو کوئیک چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس آئی پی 68 سرٹیفکیشن کے ساتھ ہے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔سونی کے فونز کو کیمروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ایکسپیریا ایکس زی تھری بھی اس حوالے سے کم نہیں۔اس فون میں 19 میگا پکسل موشن آئی کیمرہ دیا گیا ہے۔

جو کہ پریڈیکٹو ہائیبرڈ آٹو فوکس اور سپرسلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز موجود ہیں۔یہ کیمرہ فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو 960ایف پی ایس سلوموشن کے ساتھ ریکارڈ کرسکتی ہے۔فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ سونی ایکسمور آر ایس سنسر اور وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ دیا گیا ہے، جس سے اس میں نئی تھری ڈی فیس اسکینگ کی خصوصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔ویسے جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے تو یہ دیکھنے میں گزشتہ سال کے ایکس زی ٹو کا بڑا ورژن محسوس ہوتا ہے اور فرق او ایل ای ڈی اسکرین کا ہے۔یہ فون 900 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

The post سونی کا نیا فلیگ شپ فون پہلی بار او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2wtRnoj
via IFTTT

60 فیصد ٹرینیں اور انجن عمر پوری کر چکے، 20 ہزار سے زائد اسامیاں خالی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں سیکریٹری ریلوے جاوید انور نے بتایا ہے کہ 60 فیصد ٹرینیں اور انجن عمر پوری کر چکے جب کہ 20 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں سیکریٹری ریلوے جاوید انور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ وزارت ریلوے کے ماتحت 4 مختلف پرائیوٹ کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں جن کا کنٹرول ریلوے کے ادارے کے پاس ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سامان کی ترسیل کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدن مسافر ٹرینوں کی بہتری کیلیے صرف کی جاتی ہے۔

اسد علی جونیجو کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کو ریل کاراور پاک ریلوے سامان برداری کے معاملات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اراکین کمیٹی کے سوال پر بتایا گیا کہ کبھی ٹرانسپورٹ پالیسی نہیں بنائی گئی،گزشتہ حکومت کی آخری کابینہ کی کمیٹی میں ایک پالیسی کی منظوری دی گئی تھی جس پراب کام شروع کیا جائیگا۔چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت اس حوالے سے تجاویزمرتب کرے تاکہ اسے عملی جامہ پہناکر نہ صرف ریلوے کاخسارہ پورا کیا جاسکے بلکہ عوام کو سفر کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں اور اس حوالے سے قائمہ کمیٹی وزارت ریلوے کو ہر طرح کاتعاون فراہم کریگی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے 20 سالہ پلان ترتیب دیدیا جسے بورڈ نے منظورکر لیااور اب یہ کیبنٹ میں منظوری کیلیے بھیجا جائیگا۔ یہ 20 سالہ منصوبہ 3 مراحل میں ترتیب دیا گیا۔ 60 فیصدریل اور انجن کااسٹاک اپنی عمر پوری کرچکا ہے اب مرمت بھی نہیں ہو سکتی۔کمیٹی کو بتایاگیاکہ 16159 سامان بردار بوگیوں میں سے 9823 خراب ہو چکی ہیں، 1822 مسافر کوچز میں سے 606 اپنی میعاد پوری کر چکیں اور 2995 ریلوے ٹریک میں سے 55 فیصد لاہور، کراچی،

پشاور ٹریک اپنی مدت پوری کرچکا ہے۔ ایم ایل 2-3 ٹریک 80 فیصد اپنی عمر پوری کر چکاہے۔اجلاس میں یہ بھی انکشاف کیاگیاکہ 13900 پلوںمیں سے 11000 پل 100 سال پرانے ہیں،کمیٹی کو بتایاگیاکہ ادارے کی آمدن کا بڑا حصہ رٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں صرف ہو جاتاہے جو ادارے کے خسارے کی بڑی وجہ ہے۔ کمیٹی کوبتایاگیاکہ مالی سال2017-18 میں30.96 ارب کی پنشن اداکرنی ہے جوگزشتہ سال 28.73 ارب کی تھی۔ ادارے کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 96765 جس میں20689 اسامیاں خالی ہیںجبکہ10 ہزار ٹیکنیکل ملازمین کی بھی کمی ہے۔

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے وازرت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ ملک بھر میں 22,853,785 نئے شناختی کارڈز کااجرا کیا گیا جن میں پختونخوا کے 3,025,568 فاٹا 789,390پنجاب 12,558,295سندھ 4,257,570 بلوچستان 1,021,369 اسلام آباد 195,388 گلگت و بلتستان 119,976آزاد کشمیر 4312,720 بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو 454,509 شہری شامل ہیں جبکہ سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے نئے سرکاری چینلز شروع کرنے مکمل پلان طلب کر لیاجبکہ پاکستان الیکٹرونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی ) آرڈیننس کو کمیٹی کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے پر رکھ لیا۔

فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں طاہر بزنجو نے پوچھاکہ وفاقی وزیر ا فواد چوہدری نے بیان دیاہے کہ پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرکے میڈیاریگولیٹری اتھارٹی بنائی جارہی ہے اسکی تفصیلات کیاہیں؟ اس پر وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ اس بارے میں بہتر انداز میں وفاقی وزیر ہی بتاسکتے ہیں البتہ میرے خیال میں نئی حکومت آئی اور بہت سے نئے آئیڈیاز بھی ہیں جن پر رائے لینے کیلیے وفاقی وزیر نے یہ بیان دیا ہے، اگر ہم نے میڈیاانڈسٹری میں مزید بہتری چاہتے ہیں تو متعلقہ اداروں کو ٹھیک کرناہو گا۔

The post 60 فیصد ٹرینیں اور انجن عمر پوری کر چکے، 20 ہزار سے زائد اسامیاں خالی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PkDhwA
via IFTTT

بائیکیا کے بعد کریم کی بھی ڈیلیوری سروس متعارف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں ڈلیوری سروس بھی لانچ کردی۔اس سروس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو گھر بیٹھے کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانا چاہتے ہیں، یا ریسٹورنٹ سے کچھ منگوانا چاہتے ہوں۔کریم سروس میں اب تک گو، گو پلس، بزنس کار، بائیک اور ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔اور اب کریم کی جانب سے عوام کو کم کرائے میں اپنا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانے کی غرض سے یہ ڈلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

کریم کے مطابق یہ سروس رواں ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور پشاور میں لانچ کی گئی، تاہم فی الحال یہ سروس کریم استعمال کرنے والے تمام صارفین میں سے صرف 5 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔جبکہ رواں سال کے آخر میں اس سروس کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ صارف کریم ایپلیکیشن پر جاکر ’کار ٹائپ‘ میں ڈلیوری کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد پک اپ لوکیشن میں وہ جگہ مینشن کریں جہاں سے سامان لینا ہوگا، جبکہ ڈراپ آف میں وہ جگہ بتائیں جہاں پر سامان پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ کریم کے علاوہ بائیکیا نامی سروس بھی کراچی میں طویل عرصے سے بائیک پر ڈلیوری کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

The post بائیکیا کے بعد کریم کی بھی ڈیلیوری سروس متعارف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N2Ju2S
via IFTTT

توند سے نجات ناشتے کا وقت بدلنے سے بھی ممکن

 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ توند کی چربی سے نجات چاہتے ہیں تو اپنے ناشتے اور رات کے کھانے کے وقت میں تبدیلی لاکر اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں غذاﺅں کے اوقات کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دیکھا گیا کہ اس سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کتنا کم یا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو معمول کے وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ناشتہ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ،

کو ڈیڑھ گھنٹے پہلے ناشتہ کرنے کا کہا گیا۔اس افراد کے خون کے نمونے 10 ہفتے کی تحقیق کے دوران کئی بار لیے گئے اور سوالنامے بھروائے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے اپنے کھانے کے اوقات کو تبدیل کیا انہوں نے جسمانی چربی کم غذا کھانے والوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ گھلائی۔اس تحقیق کے دوران لوگوں پر یہ پابندی نہیں لگائی گئی تھی کہ وہ اپنی غذا میں کیا کھا سکتے ہیں۔تاہم محققین نے دریافت کیا کہ جن لوگوں نے اپنے کھانے کے اوقات کو بدلا، انہوں نے مجموعی طور پر کم مقدار میں غذا کو جزو بدن بنایا۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ تحقیق چھوٹے پیمانے پر تھی مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کھانے کے اوقات میں معمولی تبدیلی بھی ہمارے جسموں کے لیے کتنی فائدہ مند ہوسکتی ہے خصوصاً توند کی چربی کو گھلانے کے لیے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہوئے۔اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک مخصوص وقت سے پہلے ناشتہ کرلینا موٹاپے سے بچانے یا اس سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت نہ صرف موٹاپے بلکہ مختلف امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ ٹو، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بڑھاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ کرنے سے کھانے کے بعد کے گلوکوز اور انسولین کے ردعمل کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ گلیسمیک کنٹرول بہتر ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے پہلے ناشتہ کرنا میٹابولزم ریٹ کو بہتر کرکے جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ناشتہ نہ کرنا نہ صرف میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے۔

بلکہ جسمانی سستی کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ دماغ کو اپنے افعال کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اور ناشتہ نہ کرنے پر وہ دن کے کسی بھی حصے میں کسی بھی چیز کی خواہش کرنے لگتا ہے، جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر وزن بڑھتا ہے۔

The post توند سے نجات ناشتے کا وقت بدلنے سے بھی ممکن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LK40k5
via IFTTT

ایک ماہ میں 3 چاکلیٹ بار کھانا کیوں عادت بنانا ضروری؟

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو منہ میں گھل جانے والی چاکلیٹ کی لذت پسند نہیں تو پھر بھی اسے زندگی کا حصہ بنالیں کیونکہ یہ جان لیوا امراض سے موت کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔جی ہاں چاکلیٹ کھانا دل کی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔آئیکان یا ‘Icahn’ اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اعتدال میں رہ کر اس میٹھی سوغات سے لطف اندوز ہونا ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ایک مہینے میں 3 چاکلیٹ بار کھاتے ہیں، ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں موجود قدرتی مرکبات یعنی فلیونوئڈز شریانوں کی صحت کو بہتر کرکے ورم کو کم کرتے ہیں۔چاکلیٹ غذائی فلیونوئڈز کے حصول کا اہم ذریعہ ہے جو ورم کم کرکے صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مرکبات جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھاتے ہیں جو خون کی شریانوں کو پھیلانے اور دوران خون کو بہتر کرنے میں مدد دینے والی گیس ہے۔مگر محققین نے خبردار کیا کہ اس میٹھی سوغات کو زیادہ کھانے کی عادت ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 17 فیصد بڑھا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرنے کے لیے ڈارک چاکلیٹ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔اس سے قبل گزشتہ سال ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چاکلیٹ کھانے کی عادت یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ کھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ فوری طور پر اسمارٹ ہوجائیں گے کیونکہ بازار میں دستیاب عام چاکلیٹ بار میں مناسب مقدار میں فلیونوئیڈز موجود نہیں ہوتے مگر ‘کوکا’ ضرور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

The post ایک ماہ میں 3 چاکلیٹ بار کھانا کیوں عادت بنانا ضروری؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N2S6qd
via IFTTT

ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور اظہر علی ان ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانےوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کام رہے۔ایشیا کپ کے لیے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی،

عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز آئندہ 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جہاں ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

The post ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LIQoWj
via IFTTT

گستاخانہ خاکے اور مغرب

 

گستاخانہ خاکے اور مغرب

The post گستاخانہ خاکے اور مغرب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N7kc3u
via IFTTT

ایشین گیمز: پاکستان اور بھارتی ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

 

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں اور جاپان اور ملائیشیا کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نسبتاً کمزور حریف جاپان سے تھا لیکن گزشتہ میچوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم سیمی فائنل میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی۔میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں لیکن دوسرے،

کوارٹر کے تیسرے ہی منٹ میں جاپان کو پینالٹی کارنر ملا جس پر شوٹا یماڈا نے میچ کا واحد گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ میں واپسی اور مقابلہ برابر کرنے کی متعدد کوششیں کی لیکن وہ ان کی کوئی بھی کوشش کارگر ثابت نہ ہوئی اور جاپان نے دن کا دوسرا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-1 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔میچ میں پاکستانی ٹیم کو 4 پینالٹی کارنر ملے جس میں سے وہ کسی کو بھی گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم راؤنڈ میچوں میں ناقابل شکست رہی تھی اور اس نے اپنے پانچوں میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گولڈ میڈل کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی بھارتی ٹیم کا مقابلہ ملائیشیا سے تھا۔بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف کی ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پینالٹی کارنر بھی حاصل کیے لیکن وہ کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔بھارت کے خلاف ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں۔

ملائیشیا کی ٹیم نے بھی میچ میں برتری کے حصول کی کوششیں کیں لیکن ان کی یہ کوششیں کارگر ثابت نہ ہوئیں اور دونوں ٹیمیں میچ کے ابتدائی دونوں کوارٹرز میں کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی۔ابتدائی 30منٹ کے کھیل کے بعد میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی بھارت کو ایک پینالٹی کارنر ملا جس پر ہرمن پریت سنگھ نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔چند منٹ بعد ہی بھارت کو ایک اور پینالٹی کارنر ملا لیکن اس پر وہ کوئی گول اسکور نہ کر سکے البتہ میچ کے 39ویں منٹ میں ملائیشیا کو ملنے،

والے پینالٹی کارنر پر فیصل ساری نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔تاہم اس سنسنی خیز کوارٹر میں گول کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا اور ابھی ملائیشیا کو گول کیے ایک منٹ بھی نہیں گزرا تھا کہ بھارت کو ملنے والے ایک اور پینالٹی کارنر پر ورُن کمار نے گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں دوبارہ برتری دلا دی جو اس کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے آخری کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے گول کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں لیکن بھارت کی ٹیم نے نسبتاً دفاعی انداز اپنایا جس کا خمیازہ انہیں اس وقت،

بھگتنا پڑا جب میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل محمد رضی رحیم نے گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کردیا۔میچ برابر ہونے پر پینالٹی شوٹ آؤٹ کا سلسلہ شروع ہوا اور بھارت کے من پریت سنگھ نے پینالٹی پر غلطی کر کے اسے ضائع کردیا لیکن ملائیشیا کے محمد فرحان اشعری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔آکاش دیپ سنگھ نے دوسری پینالٹی پر گول کر کے مقابلہ برابر کردیا لیکن ملائیشیا کے تاج الدین احمد نے دوسری پینالٹی ضائع کر کے برتری کا نادر موقع گنوا دیا۔ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں شکست پر

بھارتی ٹیم کے کھلاڑی افسردہ نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد بھارت اور ملائیشیا دونوں ٹیموں نے لگاتار دو پینالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کیں اور دونوں ہی ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔تاہم بعد میں دونوں ٹیموں نے اگلی چار پینالٹیز پر لگاتار گول اسکور کیے جس سے مقابلہ 6-6 سے گول سے برابر ہو گیا۔میچ کے فیصلہ کن مرحلے میں ملائیشیا کی جانب سے تاج الدین احمد نے گول اسکور کیا لیکن بھارت کے سنیل سومر پریت نے پینالٹی ضائع کردی جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

ملائیشیا نے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 6-7 سے فتح حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں یکم ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

The post ایشین گیمز: پاکستان اور بھارتی ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LJFj7c
via IFTTT

اس برس اب تک کتنے مہاجرین سمندری راستوں کے ذریعے کس یورپی ملک میں پہنچے اور کتنے۔۔۔۔؟

 
اس برس اب تک کتنے مہاجرین سمندری راستوں کے ذریعے کس یورپی ملک میں پہنچے اور کتنے ایسی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ (بشکریہ DW نیوز)
 

The post اس برس اب تک کتنے مہاجرین سمندری راستوں کے ذریعے کس یورپی ملک میں پہنچے اور کتنے۔۔۔۔؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N7kLu8
via IFTTT

New top story from Time: An Australian Filmmaker Has Been Sentenced to Six Years in Cambodian Prison on Espionage Charges

 

ایران:عید غدیر کی مناسبت سے اہواز میں علوی ضیافت کا اہتمام

 

ایران:عید غدیر کی مناسبت سے اہواز میں علوی ضیافت کا اہتمام

The post ایران:عید غدیر کی مناسبت سے اہواز میں علوی ضیافت کا اہتمام appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PnYA0b
via IFTTT