Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

مخالفین کی تنقید پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔۔وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ کر کہاں منتقل ہو گئے ہیں ؟ ٹائیگروں کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

 

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد بزدار نے بتایا کہ ان کی فیملی وزیر اعلیٰ ہائوس چھوڑ کر واپس آبائی گھر چلی گئی ہے اور ان کی بیٹیاں آبائی گھر خوش ہیں۔ انھوں نے اپنی اہلیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیرہ غازی خان کالج میں لاہور آمد کی باقاعدہ درخواست رخصت جمع کرائیں۔انہوں نے اس امر کا انکشاف صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ذہن میں بہت کچھ ہےاور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بہت خواب دیکھے تھے جن کی تعبیر کا وقت آگیا ہے ، جنوبی اور وسطی پنجاب کو مساوی ترقی دیں گے ، وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے متعلق سوالوں کو وزیر اعلیٰ نے ٹال دیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ سب خامیاں دور ہو جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی دوکمروں پر مشتمل رہائش بھی دکھائی اور کہا کہ سادہ زندگی کی وجہ سے تمام صوابدیدی اختیار سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول جنرل اور کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب کے جنرل اور کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور تیمارداروں سے سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ نے کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی، عیادت کے دوران مریضوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار کے جنرل اسپتال کے دورے کے موقع پر،

مریضوں کی جانب سے مناسب سہولیات نہ ملنے پر شکایت کی گئی، شکایات کے ازالے کے لیے ہی یہاں آیا ہوں، وزیراعلیٰ کا مریضوں سے مکالمہ بھی ہوا۔صوبے کے وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی شکایات دو کرنے اور ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ جنرل اسپتال میں صفائی کی ناقص صورت حال پر عثمان بزدار نے کافی برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں بھی مریضوں کی عیادت کی۔اس دورے کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں علاج معالجے کے حوالے سے جو کمی ہے اسے دور کریں گے، میرا مقصد مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے، اسپتالوں میں صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔خیال رہے کہ ان اسپتالوں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ تھیں۔دوسری طرف وزیرِ اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر پروٹوکول دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، حکم نامے کے مطابق امیگریشن افسران کسی بھی مسافر کو پروٹوکول فراہم نہیں کریں گے۔

(س)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wtWu8a
via IFTTT

No comments:
Write komentar