اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہیلی کاپٹر میں سفر 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر کا بیان مہنگا پڑ گیاہے اور اب ہر طرف سے ہی اس پر تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کی میمی کی
بھر مار ہے تاہم اب خواجہ آصف نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈال دیاہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ” بقول محترم فواد چوہدری صاحب 50/55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کا خرچہ ہے۔بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ہے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔قوم اس انکشاف پر فواد چوہدری صاحب کی ممنون ہیں۔اب رکشے چنگی چی بند۔ہیلی کاپٹر چلیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی جائے گی ۔(ز،ط)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NAvDO6
via IFTTT
No comments:
Write komentar