Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

بائیکیا کے بعد کریم کی بھی ڈیلیوری سروس متعارف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں ڈلیوری سروس بھی لانچ کردی۔اس سروس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو گھر بیٹھے کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانا چاہتے ہیں، یا ریسٹورنٹ سے کچھ منگوانا چاہتے ہوں۔کریم سروس میں اب تک گو، گو پلس، بزنس کار، بائیک اور ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔اور اب کریم کی جانب سے عوام کو کم کرائے میں اپنا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانے کی غرض سے یہ ڈلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

کریم کے مطابق یہ سروس رواں ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور پشاور میں لانچ کی گئی، تاہم فی الحال یہ سروس کریم استعمال کرنے والے تمام صارفین میں سے صرف 5 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔جبکہ رواں سال کے آخر میں اس سروس کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ صارف کریم ایپلیکیشن پر جاکر ’کار ٹائپ‘ میں ڈلیوری کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد پک اپ لوکیشن میں وہ جگہ مینشن کریں جہاں سے سامان لینا ہوگا، جبکہ ڈراپ آف میں وہ جگہ بتائیں جہاں پر سامان پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ کریم کے علاوہ بائیکیا نامی سروس بھی کراچی میں طویل عرصے سے بائیک پر ڈلیوری کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

The post بائیکیا کے بعد کریم کی بھی ڈیلیوری سروس متعارف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N2Ju2S
via IFTTT

No comments:
Write komentar