Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کا مقدمہ

 

(تسنیم خیالی)
بالا ٓخر ایران نے امریکہ کی بے ظابطگیوں ، دوغلے پن اور دھوکے بازیوں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کا آپشن استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے ، اور ایران کے وکلاء نے باقاعدہ طور پیروی شروع کرتے ہوئے عدالت کے سامنے دلائل پیش کیے ہیں کہ امریکہ نے ایران کے خلاف پھر سے پابندیوں کا اطلاق کرکے عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور ایران پر ان پابندیوں کے اطلاق سے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے ایرانیوں کا عالمی عدالت میں یہ موقف ہے کہ امریکہ ایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کا خاتمہ کرے کیونکہ یہ پابندیاں غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی بھی ہیں ۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو نے انتہائی غیر ذمہ داری ،کم ظرفی اور بے دیدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کا امریکہ کے خلاف ایرانی استدعامنظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ہی کرنا غلط اور امریکہ کی خود مختاری پر قدغن ہے، پمپیو کے نزدیک ایران یا پھر کسی بھی ملک پر پابندی عائد کرنا جائز اقدام ہے کیونکہ اس ا قدام سے امریکی قومی سلامت کی حفاظت ممکن ہوتی ہے ، البتہ پمپیوشاید یہ بھول رہے ہیں کہ امریکہ ان 6 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی (5سال) مذاکرات کے بعد جوہری معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور پھر تمام عالمی قوانین اور اقدار کی مخالفت کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہوکر پھر سے ایران پر پابندیاں عائد کردیں ۔

کسی بھی ملک کا حق ہے کہ وہ کسی بھی دیگر ملک کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے اور قابل غور بات یہ بھی ہے کہ اس عدالت کی بنیاد ہی امریکہ نے بعض دیگر ممالک کے ساتھ ملکر رکھی، خود امریکہ نے اس عدالت کو اپنے مفادات کیلئے کئی مرتبہ استعمال کیا اور اب اگر کوئی ملک اس عدالت میں امریکہ کے خلاف رجوع کرتا ہے تو یہ امریکی اسے امریکہ کی خود مختاری ہر قدغن قرار دیتے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی منافقت اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ایک اور اہم بات یہ ہے ک پمپیو کے منہ سے ’’خود مختاری‘‘ کی باتیں اچھی نہیں لگتیں کیونکہ وہ ایک ایسے ملک کے وزیر خارجہ ہیں جو کسی بھی ملک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا ، کیاعراق پر 12 سالہ اقتصادی پابندی عائد کرکے پھر اس پر حملہ عراق کی خودمختار پرشب خون مارنے کے مترادف نہیں ؟ دہائیوں تک ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ایرانی کی خود مختاری پر قدغن نہیں ؟ کیا لیبیا پر حملہ لیبیا کی خود مختاری کی دھجیاں اڑانے کے مترادف نہیں ؟ شام میں دہشت گردوں کی معاونت اور اس پر متعدد مرتبہ حملے کرنا شام کی خود مختاری کو خاک میں ملانے کے مترادف نہیں ؟ کیا اب امریکیوں نے کیوبا، وینزویلا جیسے ممالک کی خود مختاری کو پامال نہیں کیا؟

ایران کے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع سے کسی بھی صورت امریکہ کی خود مختاری متاثر نہیں ہوتی بلکہ یہ ایران کا حق ہے کیونکہ امریکہ ایران کی خود مختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کا امریکیوں کو حق حاصل نہیں، عالمی عدالت نے امریکہ کے خلاف ایرانی استدعاء منظور کرکے مقدمے کی سماعت کی اجازت دے کر کوئی غلطی نہیں کی کیونکہ ایران حق پر ہے اور امید ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں عالمی عدالت میں بیٹھے ججز پر اثرانداز نہیں ہونگی اور وہ عدل وانصاف پر مبنی فیصلہ سناکر امریکہ کے غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیں گے۔

The post عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کا مقدمہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2CayOe6
via IFTTT

No comments:
Write komentar