لاہور(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر کے جواں سال بیٹے اور لمز یونیورسٹی کے طالب علم سعدنے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔ متوفی سعد کے والد چوہدری اصغر گجر نے پو لیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا سعد گھر پر اکیلا موجود تھا
جبکہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے با ہر تھے کہ اس کے بیٹے نے دوپہر کے وقت کنپٹی پر پسٹل کی گولی چلاکر زند گی کا خاتمہ کر لیا ہے جب وہ گھر پہنچے تو اس کی لا ش خون میں لت پت دیکھ کر وہ غمزدہ ہوگئے۔چوہدری اصغر گجر کے مطابق اس کا ابھی ایک روز قبل ہی لمز یونیورسٹی میں داخلہ ہوا تھا ۔ اس نے کبھی بھی اپنی کوئی پر یشانی کا اہل خانہ سے ذکر نہیں کیا تھا ۔خوش وخر م زندگی گزار رہا تھا۔پو لیس نے ضروری کا رروائی کے بعد اس کی لا ش ورثاء کے حوالے کر دی جسے رات کے وقت ہی مقامی قبر ستان میں سوگواروں کی مو جودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں شعیب سے2 لاکھ20ہزار روپے کی نقدی و زیورات لو ٹ لئے۔ تھانہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں طا رق اور اس کی فیملی سے1لاکھ70ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ ہنجر وال کے علا قہ میں اختر کی فیملی سے2 لاکھ 60ہزار کی نقدی و زیورات لوٹ لیے گئے ۔ (ش س م)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NzlAJl
via IFTTT
No comments:
Write komentar