کراچی(ویب ڈیسک )ایف آئی اے کے عبوری چالان کیخلاف فریال تالپورکی درخواست کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کی عدم موجودگی پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کیخلاف فریال تالپورکی درخواست پر
سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر جونیئر وکیل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ چالان میں فریال تالپور کا کوئی کردار واضح نہیں الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ایف آئی اے کی ایف آئی آرمیں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ،انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فاروق ایچ نائیک کراچی میں نہیں ہیں ،پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر عدالت نے فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک کی عدم موجودگی پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ عدالت نے فریال تالپورکے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کیے تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت کچھ دیربعدہوگی،سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،ن لیگ کے رہنما اور کارکن اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہیں ۔(ز،ط)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2PUyIKO
via IFTTT
No comments:
Write komentar