کراچی (ویب ڈیسک )مولانا فضل الرحمان نے اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اعتزازکے نام پرپیپلزپارٹی ،ن لیگ متفق ہوجاتی ہے تومجھے کوئی اعتراض نہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔بنیادی طور پر اعتزاز احسن کا نام بطور صدر ہی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ کا باعث بنا۔مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کے نام پر اتفاق کرنے سے انکار کردیا اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اعتزاز احسن ،نواز شریف نے معافی مانگ لیں تو انکو قبول کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن میں تنازعے کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا ہے۔تاہم اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اعتزازکے نام پرپیپلزپارٹی ،،ن لیگ متفق ہوجاتی ہے تومجھے کوئی اعتراض نہیں۔کہ بات انہوں نے پیر پگارا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑی جماعت توہےلیکن انکےپاس اکثریت نہیں۔متحدہ اپوزیشن نےمجھے منصب صدارت کیلیےامیدواربنایاہے۔(ز،ط)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2okqaA6
via IFTTT
No comments:
Write komentar