Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

‘ٹرمپ انتظامیہ عمران خان کو بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کا موقع دینا چاہتی ہے’ پینٹاگون

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک افسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر سکیں۔امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری دفاع برائے امور ایشیا و بحرالکاہل رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی حکومتیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی تھیں لیکن جلد ہی ان حکومتوں کو حقائق اور مشکلات کا اندازہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔افسر نے مزید کہا کہ کہا کہ پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا امریکی رویہ برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پا کستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

The post ‘ٹرمپ انتظامیہ عمران خان کو بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کا موقع دینا چاہتی ہے’ پینٹاگون appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N2hHzw
via IFTTT

No comments:
Write komentar