Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

تین مغربی ممالک کا شام پر حملہ کرنے کا منصوبہ

 

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر تین مغربی ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔شام کے وزير خارجہ روس کے دورے پر ہیں جہاں اس نے شام کے خلاف مغربی ممالک کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے شام میں جب تمام منصوبے ناکام ہوگئے اور وہ دہشت گردوں کے ذریعہ اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے لہذا اب وہ شام پر براہ راست حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شامی وزير خارجہ نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

The post تین مغربی ممالک کا شام پر حملہ کرنے کا منصوبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LJoA3Z
via IFTTT

No comments:
Write komentar