Technology

Ads

Most Popular

Friday, 31 August 2018

اہم ترین ملک کی خاتون چیف جسٹس شرمناک الزامات کے تحت گرفتار

 

نیروبی(ویب ڈیسک ) کینیا میں کرپشن کے الزام میں ملک کے ڈپٹی چیف جسٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن نور الدین حاجی نے میڈیا کو بتایا فیلو فیا مویلو نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پیسے وصول کئے، ہمیں عدلیہ کی خود مختاری عزیزہے

ان پرٹیکس نہ دینے کا بھی الزام تھا ۔سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2016ء کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز چین نے ہیک کی تھیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اس ہیکنگ کی وجہ سے ہلیری کلنٹن کی انتہائی خفیہ ای میلز بھی منظر عام پر آ گئی تھیں۔ دوسری جانب امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس ہیکنگ میں روس ملوث ہے۔ اس مناسبت سے رواں برس جولائی میں ایک گرینڈ جیوری نے ایک درجن روسی ہیکروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل ،فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا جانبدرانہ خبریں چلا رہا ہے۔ گوگل کنزرویٹوپارٹی کی خبروں کو دبا رہا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ اسے کون کنٹرول کررہا ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پرسیاسی جانبداری اور بغیرثبوت کے سنسرشپ کا الزام عائد کیاہے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے چین شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو پیچیدہ اور مشکل بنا رہا ہے۔ جوہری میزائل سے اسے دستبردار کرانے کے لئے ابھی مذاکرات ہو سکتے ہیں وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے اگرچہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔(ز،ط)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NvLJZs
via IFTTT

No comments:
Write komentar