لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح کیا جا رہا ہے کہ کون کس کا سفارشی ہے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قربت کی وجہ سے بورڈ میں،
جگہ بنانے والے ملازمین نے ملازمتیں بچانے کیلیے سفارشیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی جانے کا فیصلہ کرچکے تاہم اب بھی کئی بورڈ میں موجود ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں نئے متوقع افسران کے کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پریس کانفرنس روم میں بھی رنگ و روغن مکمل کر لیا گیا۔
The post پی سی بی سے اضافی ملازمین کی چھٹی کرنے کے لیے فہرستیں تیار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LyZhSh
via IFTTT


No comments:
Write komentar