بلفاسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ نے افغانستان کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔بلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔افغانستان کے تجربہ کار اوپنر محمد شہزاد سمیت ابتدائی 4 بلے بازصرف 16 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے تاہم رحمت شاہ اور کپتان اصغر نے اسکورکو 72 تک پہنچایا مگر رحمت 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اصغر نے تجربہ کار کھلاڑی محمد نبی کے ساتھ اسکور کو مزید آگے بڑھایا لیکن،
محمد نبی بھی صرف 13 رنز بنا سکے اور 89 کے مجموعے پر پویلین لوٹے۔نجیب اللہ زدران نمایاں بلے باز تھے جنھوں نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ کپتان اصغر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر182 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو ایک آسان ہدف دے دیا۔آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹاگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ایک آسان ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز بھی اتنا اچھا نہیں تھا جب کپتان پورٹرفیلڈ صفر پر مجیب الرحمٰن کا نشانہ بنے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں پال اسٹرلنگ اور اینڈی،
بالبیرینی نے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 69 رنز پر اسٹرلنگ 39 رنز بنا کر محمد نبی کو وکٹ دے بیٹھے۔بالبیرینی نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے اور انھیں راشد خان نے آؤٹ کیا، آئرلینڈ کی 4 وکٹیں 97 رنز پر گر چکی تھیں تاہم کیون اوبرائن، نیل اوبرائن اور سمی سنگھ نے ٹیم کو جیت کے قریب لاکھڑا کیا۔سمی سنگھ نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو 44 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 3 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔
The post آئرلینڈ کی دوسرے میچ میں افغانستان کو شکست appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2N3POqP
via IFTTT


No comments:
Write komentar