لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ آصف زرداری آج کل ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں،جو ں جوں وہ کارکردگی دکھاتے رہیں گے ، اس طرح مقدمات میں ان کی تاریخیں بڑھتی رہیں گی ۔سلیم بخاری نے کہاہے کہ آج کل آصف زرداری ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں ،
جو ں جوں وہ پر فارم کرتے رہیں گے ، اس طرح ان کی تاریخیں بڑھتی رہیں گی ۔ ان کی آخری تاریخیں چار یا پانچ ستمبر ہونگی ۔ میڈیا کے اس دور میں اب یہ ممکن نہیں رہا کہ لوگوں کو مزید بیوقوف بنایا جا سکے ۔ عوام کو سب کچھ نظر آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کا جواز پیش کرنے کیلئے حکومتی ترجمان کو کس نے کہاہے؟وہا ں ہیلی کاپٹر اس لئے ہے کہ وزیر اعظم اس کو استعمال کریں۔ ان کاجواز پیش کرنے کا انداز بے ہنگم ہے ۔شیخ رشید کا واقعہ دیکھ لیں ، کیا لال حویلی آج نئی بن گئی ہے کہ اب اس کی دیوار کے ساتھ موٹر سائیکلیں نہیں کھڑی ہو سکتیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کارسلیم بخاری کا کہنا تھاکہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان بھی زرداری صاحب نے ہی دیا تھااوران کی واپسی کے بعد سوشل میڈیا نےجو کچھ کہا وہ بھی دیکھ لیجئے،این آر او 2جو ہے وہ اب پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوگااوراسی کمٹمنٹ کے اوپر زرداری صاحب واپس آئے ہیں،ان کے آتے ہی تین بڑے واقعات ہوئے نمبرایک ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہوگئی،ای سی ایل سے ان کا نام بھی نکال دیا گیا اور
اب زرداری صاحب پر جو آخری کیس تھا اس کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کر تے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد نے کہا کہ ایس ای سی پی نے باضابطہ طور پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے اور کہا گیا ہے کہ چائنا ریگولیٹری اتھارٹی نے آج شہباز شریف کی بات کی تصدیق کردی ہے کہ جو انہوں نے کہا وہ صحیح ہے ،چائنا سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے ان کو حکام کے ذریعے سے بتایا ہے کہ نہ ہمارے پاس کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہم کسی پاکستانی کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں، ملک احمد کاکہنا تھا ایک کمپنی نے ملتان میٹرو کے حوالے سے جعلی خط تیار کئے، شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملک احمد نے کہا کہ ہم نے اے آر وائی چینل سے یہ ڈیمانڈ کیا تھا کہ ہم کوئی نجی ٹی وی کہہ کر بات نہیں کریںگے، ہم نے ان صحافیوں سے ڈیمانڈی کی ہے جنہوں نے بے بنیاد خبریں چلوائیں کہ ان ثبوتوں کو سامنے لائیں جس کی بات کی جارہی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چونکہ ایک مضبوط پارٹی ہے اس لئے کوشش ہوتی ہے کہ ہمیں مائنس دکھایا جائے ،پہلے نوا ز شریف کو مائنس دکھانے کی کوشش کی گئی اور پھر یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ نوا ز شریف اور شہباز شریف یاحمزہ شہباز اور مریم نوا ز میں معاملات گڑ بڑ ہیں، جبکہ شہباز شریف نے جی ٹی روڈ پر نوا ز شریف کا خود استقبال کیا اور انکی تقریر بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔(ش،ز،خ)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2N3Vm4D
via IFTTT
No comments:
Write komentar