کراچی (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاہے کہ عامر لیاقت حسین کے غصے میں آنے کی وجہ یہ تھی کہ کل وہ بستر کی غلط سمت سے اٹھ گئے تھے ، اس لئے ایسی باتیں کیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نئی دلہن ضرور ہیں لیکن نئی دلہن کو خاندان میں جگہ بنانی پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو عشائیہ ہوا تھا اس میں خیالی مرغ پلاﺅ ملا تھا کھانے کو کیونکہ عشائیہ تھا ہی نہیں ، صرف ایک خالی چائے کی پیالی پلائی گئی تھی ۔ اس موقع پرورکرزاور ارکان اسمبلی کو عمران اسماعیل کو گورنر بننے پر مبارکباد دینے کیلئے بلایاگیا تھا ۔ عامر لیاقت حسین کو فون کیا تھا لیکن انہوں نے فون اٹھایا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شائد کل وہ بستر کے غلط طرف سے اٹھے تھے اس لئے انہوں نے ایسی باتیں کیں اور غصے میں نظر آئے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) عامر لیاقت حسین نے جاوید میانداد کو اپنی نشست دینے کی پیش کش کردی، سابق قومی کرکٹر کی جانب سے عمران خان کیخلاف بیانات دینے پر عامر لیاقت حسین کی ٹھیک ٹھاک کلاس لیتے ہوئے انہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف بیانات دینے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔خاص کر پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر جاوید میانداد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو چاہیئے کہ وہ استعفیٰ دیں اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ لیں۔ جاوید میانداد نے عامر لیاقت حسین کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔ اس حوالے سے اب عامر لیاقت حسین نے بھی ردعمل دیا ہے۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کو الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ ویسے ہی اپنی قومی اسمبلی کی نشست انہیں دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی والوں نے ووٹ عامر لیاقت کونہیں عمران خان کو دیئے ہیں۔(ش،ز،خ)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NxtoeF
via IFTTT
No comments:
Write komentar