Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

مستعفی ہونے سے قبل نواز شریف کی رہائی کے لیے کیا کام کرنے والاہوں ؟ کلثوم نواز سے ملاقات کے بعد صدر ممنون حسین نے انتہائی حیران کن اعلان کر دیا

 

لندن )ویب ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین 5 روزہ نجی دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے ممنون حسین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 55 روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن نہیں۔

صدرمملکت ممنون حسین نے مزید کہا کہ نوازشریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں میرا کوئی کردارنہیں۔ ممنون حسین نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت سیاسی جماعتوں کو مطمئن کریں۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ منظور وسان کے خواب کی تعبیریں ہمیشہ الٹ ہی رہی ہیں، حکومت کی جانب سے مجھے بہت چھوٹی رہائش فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر سروس چلائیں وہ پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے کرایہ دینے کے لئے تیار ہوں، لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہیلی کاپٹر استعمال کے حوالے سے تحریک انصاف کی وضاحتیں سن کر سابق اسپیکر بھی طنز سے باز نہ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر پروٹوکول کے دعوے دار اب حکومت ملنے پر ہیلی کاپٹر سے نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ گاڑیوں کے قافلے میں اسپتال جائیں تو بچے پروٹوکول کی نذر ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہیلی کاپٹر کا کرایہ55کے بجائے پیسنٹھ روپے دینے کے لئے تیار ہوں، سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن کے نام پر دھوکہ دیا۔ مشاورت کے بغیر ہی صدارتی امیدوار میدان میں اتار دیا۔شیخ رشید نے ریلوے افسران کے خلاف جیسی بات کی انہیں ویسا ہی جواب مل گیا۔ دریں اثناء سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے131میں چودہ اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔ ن لیگی شیر کو ووٹ دے کر ثابت کریں گے کہ لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے۔ (س)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2Nxk5ve
via IFTTT

No comments:
Write komentar