Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی کی منفرد مثال قائم کر دی، ایسی تبدیلی جسے جان کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی

 

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے سادگی کی ایک منفرد مثال قائم کر دی، گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ آفس کا چارج سنبھالنے منسٹری انکلیورز پہنچے تو انکے ہاتھ کھانے کا ٹفن تھا۔ ایک صحافی کے استفسار پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب

میں سادگی مہم کو عملی جامہ پہنایا جائیگا، دفتر میں، اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی جائیگی جبکہ میں اپنا کھانا اپنے گھر سے لایا دوسری طرف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر غضنفر بلو ر نے وزیر اعظم عمران خان کا دلی طور پر شکر یہ ادا کیا ہے اور سرا ہتے ہو ئے کہاکہ وزیر اعظم نے ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے شکا یت پر فوری طور پر ایکشن لیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم جن کا تعلق میر ی ٹائم سیکٹرسے ہے ان سے بز نس کمیو نٹی نے رابطہ قا ئم کیا تھا جس میں زرعی سیکٹر اور میر ی ٹائم سیکٹرکے مسائل سے تھا جس میں فوری طور پر مدد کی در خواست کی تھی ۔ایف پی سی سی آئی نے اسی سلسلہ میں وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی اور یہ معاملہ راتو ں رات حل کر دیا گیا ۔ غضنفر بلور نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس بر وقت ایکشن سے نئی قیا دت پر بھر پور اعتما د حاصل ہو اہے اور یہ نئی قیا دت ملک کو عروج کی منز ل کیطرف لے جا ئے گی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مز یدکہا کہ کر پشن اس ملک کے لیے نہ صرف غلط ہے بلکہ لو گو ں کا اتھا رٹی کا نا جا ئز استعمال بھی غلط ہے اور ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں عظیم مشن پر انہیں مکمل حما یت کر تی ہے۔(ع،ع)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2wxIhGA
via IFTTT

No comments:
Write komentar