Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 30 August 2018

(ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، چپکے سے کس دبنگ رہنما کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا ہے؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے کورننگ کنڈیڈیٹ امیرمقام کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ بدھ کو ،

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر نے اعتزاز احسن، ڈاکٹر عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے جبکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور احسن اقبال پیش ہوئے۔ عارف علوی کے کاغذات نامزدگی پرمولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضی نے اعتراض کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کے خلاف پٹیشن دائر ہوئی ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، جب نوٹس نہیں ملا تو کیسے ہم کارروائی کریں ؟۔ کامران مرتضی نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں یہ معاملہ لارہا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے عارف علوی کے کاغذات منظور کرلیے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 30 اگست کودن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دوپہر ایک بجے جاری کی جائے گی۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔(س)



from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2N45MRU
via IFTTT

No comments:
Write komentar