اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ ترین سطح پر اہم تبدیلیاں کی ہیں اور سیکرٹری کی سطح پر بڑے پیما نے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، وفاقی سیکر ٹریٹ کے 22سیکرٹری تبدیل کئے گئے ہیں جو نئی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا اکھاڑ پچھاڑ ہے۔
بعض گریڈ 22 کے افسر ہٹاکر گریڈ 21 کے افسر سیکر ٹری لگا ئے گئے ہیں ۔وفاقی سیکر ٹری انفارمیشن ٹیکنا لو جی اینڈ ٹیلی کام اور پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر عامر اشرف خواجہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر پا س کے گریڈ 22 کے افسر پیر بخش خان جما لی کو سیکر ٹری پو سٹل سروسز ڈویژن لگا یا گیا ہے۔سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جو یریہ آ غا کو تبدیل کرکے سیکرٹری مو سمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔سیکر ٹری وفاقی ٹیکس محتسب سیکر ٹیریٹ جمیل احمد کو تبدیل کرکے سیکرٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔سیکرٹری مو سمیاتی تبدیلی ڈویژن خضر حیات خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔ سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن اور گریڈ 22 کے افسر محمد اشرف کو تبدیل کرکے سیکرٹری پا ر لیما نی امور ڈویژن لگا یا گیا ہے۔سیکر ٹری منصو بہ بندی و ترقیات و اصلا حات شعیب احمد صدیقی کو سیکرٹری موا صلات لگا یا گیاہے۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور خالد مسعود چو ہدری کو سیکر ٹری صنعت و پیداوار لگا یا گیا ہے۔سیکر ٹری نیشنل فو ڈ سیکیورٹی فضل عباس میکن کو تبدیل کرکے سیکرٹری کا بینہ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔سیکر ٹری پار لیمانی امور سید طاہر رضا نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
سیکر ٹری صنعت وپیداوار معروف افضل کو اسٹیبلشمنٹ دویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکر ٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن شاہ رخ نصرت کو اسٹیبلشمنٹ دویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی وفاقی ٹیکس محتسب اور پاس کے گریڈ اکیس کے افسر محمد آصف کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج اوورسیز پا کستانیز ڈویژن لگا یا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکر ٹری فنا نس ڈویژن ظفر حسن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج منصوبہ بندی و ترقیات لگا یا گیا ہے۔سیکر ٹری مواصلات فرقان بہادر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن کیپٹن (ر) جہا نزیب خان کو ایم ڈی پرنٹنگ کا ر پوریشن تعینات کیا گیا ہے۔سیکر ٹری میری ٹائم ڈویژن ممتاز علی شاہ کو تبدیل کرکے سیکر ٹری وزارت مذہبی امور لگا یا گیا ہے۔پا کستان کسٹم سروس کی گریڈ 22 کی افسر اور ممبر لیگل اینڈ اکا ئونٹنگ کسٹمز مسز ثروت طا ہرہ حبیب کو سیکر ٹری وفا قی ٹیکس محتسب سیکر ٹیر یٹ لگا یا گیا ہے۔ایم ڈی پرنٹنگ کا ر پوریشن اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر چوہدری مبارک علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکر ٹری پوسٹل سروسز ڈویژن حامد ہارون کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وہ ملٹری لینڈ سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں ۔سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ڈ اکٹر محمد ہاشم پو پلزئی کو تبدیل کرکے سیکر ٹری نیشنل فو ڈ سیکیورٹی لگا یا گیا ہے۔کا مرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ 22 کے او ایس ڈی اظہر علی چو ہدری کو سیکر ٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن لگا یا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جا ری کر د یا ہے۔ در یں اثنا ءاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ر یو نیو ڈویژن رخسانہ یا سمین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ ان لینڈ ر یو نیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔اس عہدے پر گزشتہ روز پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ22کے افسر ڈ اکٹر محمد جہانزیب خان کو تعینات کیا گیا تھا۔)ش۔ز۔م(
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2olj923
via IFTTT
No comments:
Write komentar