اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان یکم ستمبر سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن شروع کرے گا۔ اس طرح ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔ رجسٹریشن کا عمل یکم تا 15ستمبر 2018جاری رہے گا۔ تاہم یہ سہولت ان 37حلقوں تک محدود ہوگی
نامور صحافی عمر چیمہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔جہاں رواں سال اکتوبر میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو تارکین وطن آئندہ عام انتخابات میں بھی ووٹ دے سکیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر فتح یعقوب نے اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے جس میں اس کی افادیت، رازداری، سیکورٹی اور انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کے مالی طورپر ممکن ہونا کا تعین کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ 17اگست کو تارکین وطن کو ووٹنگ کا حق استعمال کرنے کے حق میں رولنگ دی۔ تفصیلی فیصلہ گزشتہ شب جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کی سفارشات کی روشنی میں طریقہ کار طے کیا گیا جس کے تحت ووٹ رجسٹر یشن کے لئے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانیز (این آئی سی او پی) مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) اور مستند ای میل ایڈریس درکار ہوگا۔ رجسٹریشن کے خواہشمند افراد اپنے بارے میں تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اوورسیز ووٹنگ سسٹم کے ذریعے اپنی تفصیلا ت دے کر اپنا اکائونٹ بنا سکتے ہیں۔ جس میں نام، ای میل ایڈریس اور دیگر معلومات شامل ہیں، تب الیکشن کمیشن درخواست گزار کا تصدیق شدہ اکائونٹ دیئے گئے
ای میل ایڈریس پر آگے بڑھائے گا جس کے لئے پاسپورٹ نمبر، ٹریکنگ شناخت، این آئی سی او پی نمبر مع تاریخ اجراء درکار ہوگی۔ اس کے بعد توثیق کے عمل میں ووٹر کی شناخت کے حوالے سے بے ترتیب سوالات کئے جائیں گے۔ کامیاب توثیق کے بعد تصدیق کا پیغام بھیجا جائے گا۔ اگر وہ پاکستان میں ووٹر کی حیثیت سے پہلے ہی رجسٹر ہوئے تو ان کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کردیئے جائیں گے۔ پولنگ کی تاریخ پر اوورسیز ووٹرز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے کردہ پاکستانی وقت کے مطابق ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹ دینے کے لئے ووٹر اپنے نام اور پاس ورڈ سے حلقہ انتخاب کے مطابق اوورسیز ووٹنگ سسٹم پر لاگ ان کرے گا جیسا کہ تارکین وطن کے لئے ووٹنگ ای سی پی ویب سائٹ پر ہوگی۔ جس کے لئے الیکشن کمیشن بیرون ممالک پاکستانیوں کے متعلقہ حلقہ ہائے انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لئے فارم45-تشکیل دے گا۔ ملک میں ضمنی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن اس پائلٹ پروجیکٹ کی رپورٹ انتخابی ایکٹ 2017کے تحت لازمی طورپر پارلیمنٹ میں پیش کرے گا۔۔ اگر وہ پاکستان میں ووٹر کی حیثیت سے پہلے ہی رجسٹر ہوئے تو ان کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کردیئے جائیں گے۔ (ش۔ز۔م)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2wsYMod
via IFTTT
No comments:
Write komentar