لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر عمران خان نے بشریٰ بی بی سے مشورہ نہیں کیا ہوگا کیونکہ وہ ایک محتاط خاتون ہیں اور عمران خان کا بھی یہ مزاج نہیں کہ گھر جا کر پوچھیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسے بنایا جائے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”“ ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان سیاست کی باریکیوں کو نہیں سمجھتے اور مردم شناس نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے عمران خان کو درست مشورہ نہیں دیاگیا ۔ عثمان بزدار کو کوئی انتظامی تجربہ نہیں ہے ۔ یہ اہم ترین فیصلہ غلط ہے اور یہ جلد یا بدیر واپس لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا تھا البتہ وہ اس سے انکار کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ سے مشور ہ کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بہت محتاط خاتون ہیں اور عمران خان کا بھی یہ مزاج نہیں کہ گھر جاکر پوچھیں کہ وزیر اعلیٰ کس کو بنایا جائے ؟ ایسے فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کی رگ رگ سے واقف ہوں ۔ ان کا مزاج سیاسی نہیں ہے ۔ لوگ ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ وہ اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر یں گے لیکن کمزوریاںآخری وقت تک رہیں گی ،وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملات ٹھیک ہو تے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے ایک غلط فیصلہ ہوگیاہے اب ان کو بدل دیں ۔ اس میں رونا پیٹنا کیاہے ؟(ش،ز،خ)
from Tareekhi Waqiat Official Urdu Website https://ift.tt/2NBP0Xq
via IFTTT
No comments:
Write komentar