Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

اٹک میں ایک گھر پر پولیس کا چھاپہ : 16 یتیم بچیاں بازیاب ، گھر کے مالک اور مالکن کے حوالے سے شرمناک انکشافات

 

اٹک (ویب ڈیسک) اٹک پولیس نے بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے اور ان سے زیادتی کے الزام میں 60 سالہ پیر سید ابرار حسین شاہ المعروف شاکر القادری کو گرفتار کرکے 16 یتیم بچیاں اور3 ملازمہ بازیاب کرالیں۔ملزم کے پڑوسی ملک سے روابط کابھی انکشاف ہواہے ۔محلہ اعوان آباد جسیاں کے رہائشی

نیاز احمد نے سٹی پولیس سٹیشن اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی کہ غربت کے باعث اس نے اپنی 10 سالہ بیٹی اریبہ نور کوسید ابرار حسین شاہ کے ادارے پناہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ نزد گورا قبرستان میں داخل کرایا ،اس انسٹیٹیوٹ میں تمام یتیم اور بے سہارا غریب بچیاں رہتی ہیں، میں اپنی بچی کو لینے گیا تو وہ انتہائی ڈری ہوئی تھی ،میرے پوچھنے پربیٹی نے بتایا کہ سیدابرارعرف شاکر القادری میرے اور دیگر بچیوں کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتا ہے ،بچیوں کی غیراخلاقی تصویریں اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرتا ہے ،پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے بعد گو راقبرستان کے قریب مدرسہ پرچھاپہ مار کر پیرابرارالمعروف شاکرالقادری کو گرفتار کرکے 16 یتیم بچیوں اور 3 خواتین کو بازیاب کرالیا ، ذرائع کے مطابق ملزم پیرابرارشاہ کا فارسی پر عبور ہے اور ایرانی حکام کے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں ،پولیس نے ملزم سے موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر برآمد کر لئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے غیراخلاقی ویڈیوز ملی ہیں۔ ایس ایچ او مظہر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے انسٹیٹیوٹ پر چھاپہ مارکر 16 بچیوں اور 3 ملازمہ کو بازیاب کرایا ہے ، ملزم کو سزا دلوائیں گے ۔

The post اٹک میں ایک گھر پر پولیس کا چھاپہ : 16 یتیم بچیاں بازیاب ، گھر کے مالک اور مالکن کے حوالے سے شرمناک انکشافات appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EDsjQM
via IFTTT

No comments:
Write komentar