Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

مریم نواز خاموش کیوں ہے ؟ کاشف عباسی نے اصل وجہ کا انکشاف کر دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا ہے سعدر فیق کی آج کی تقریر اچھی تھی میراخیال ہے جب کوئی بھی سیاست دان نیب میں جاتا ہے تو ٹھیک ہوجاتاہے ، احتساب کیسے ہوگا جب دونوں پارٹیوں کو پکڑا جاتاہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتا ہے ،

جب سر پر پڑی کہتے ہیں آصف زرداری بڑے شریف آدمی ہیں ان کو گرفتار نہ کیاجائے ، اس حوالے سے عمران خان درست کہتے ہیں اصل میں یہ ملک میں احتساب نہیں ہونے دینگے ۔ پروگرام بریکنگ ویوز ودمالک میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریم نواز کی خاموشی ان کے والد کی جیل جانے کی خبر کے باعث ہے ، مریم نواز کا سارا نظریہ لگتا ہے آگے پیچھے ہوگیا ہے ۔ آصف زرداری اندرکھاتے کوئی دروازہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں شاید ڈیل ہوجائے ۔ سنیئر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا اگرزرداری گرفتار ہوئے تو کوئی طوفان نہیں آئے گا۔پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کوئی انقلاب نہیں لائیں گے یہ صرف اپنے مفاد کیلئے ا کٹھے ہوتے ہیں۔ زرداری کی گرفتاری پر سندھ میں کوئی ہل چل نہیں ہوگی، اس لئے پنجاب کے اندر بھٹو خاندا ن کو متحرک کیاجائے گا، صنم بھٹو سندھ اوربلاول بھٹو پنجاب کو کنٹرول کرتے ہیں تو پارٹی سمجھتی ہے کہ اس بہتر کیاجاسکے گا۔ پنجاب میں سیاسی درجہ حرارت کو لیڈکرنے کیلئے کوئی نہیں ہوگا البتہ یہ دونوں پارلیمنٹ کے اندر مل کرکچھ کرینگے ۔ تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا پیپلزپارٹی کاسند ھ میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اگروہ آصف زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہیں تو صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی ایسی صورتحال میں گورنر راج کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیاجاسکتا ہے ۔ پیپلزپارٹی اورن لیگ سڑکو ں پر نہیں کرسکتی تو پارلیمنٹ میں تو بہت کچھ کرسکتی ہے ۔ خورشیدشاہ اوردیگر لوگوں کو نظر آرہاہے ، سارے معاملات عمران خان ڈیل نہیں کررہے ، کوئی اورکررہاہے کہیں شہباز شریف کے حوالے سے کوئی ڈیل نہ کرلے اورہمیں احتجاج پر لگادیاجائے ، دونوں پارٹیوں میں اعتماد کا فقدان ہے ۔

The post مریم نواز خاموش کیوں ہے ؟ کاشف عباسی نے اصل وجہ کا انکشاف کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EKfO72
via IFTTT

No comments:
Write komentar