Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

مہاتیر محمد کے ملائیشیا نے عمران خان کے نئے پاکستان کے نوجوانوں کا دل خوش کردیا ، اب تک کی سب سے بڑی خبر

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ باعزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارسے ملائشین ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور نوجوانوں کے لیے روزگارکی فراہمی اورتربیتی پروگرام

پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملائیشیا نے پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ پاکستانی طلبا کو ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملائشین ہائی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے تعاون ضروری ہے، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی میں تعاون کریں گے۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، با عزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ عملی اقدامات شروع ہوچکے جلد نتائج سامنے آئیں گے، نوجوانوں کے لیے وہ سب کریں گے جوآج سے پہلے نہیں ہوا۔دوسری جانب پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ طے پایا گیا جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا جس کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ اقتصادی تعاون، تجارت، اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مہاتیر محمد نے توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے پاکستان سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

The post مہاتیر محمد کے ملائیشیا نے عمران خان کے نئے پاکستان کے نوجوانوں کا دل خوش کردیا ، اب تک کی سب سے بڑی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EK4FCT
via IFTTT

No comments:
Write komentar