اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد سائبر کرائم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظورکر تے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر محمود نے فیصل رضا عابدی
کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کے موکل کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔ فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی۔عدالت نے شریک ملزم احسن سلیم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل نے پیشی کے لیے ایک اور موقع دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مں ظور کرتے ہوئے وکیل اور فیصل رضا عابدی کے بھائی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور فیصل رضا عابدی کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس کو سابق پیپلزپارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تحریری اجازت نامہ جاری کیا گیا جس میں پولیس اور انتظامیہ کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم سے معاونت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضاعابدی پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدیپاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں لیکن پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2009 سے 2014 تک سینیٹر رہے ہیں۔
The post سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی دودھ کے دھلے نکلے، اسلام آباد سے ناقابل یقین بریکنگ نیوز appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EC7gy5
via IFTTT

No comments:
Write komentar