Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 8 December 2018

لٹل میسی کی جان کو خطرہ،قتل کی دھمکی۔۔۔ دھمکیاں کون دے رہا ہے ؟تشویشناک خبر آگئی

 

کابل(ویب ڈیسک )پلاسٹک بیگ سے بنی لیونل میسی کی شرٹ پہن کر دنیا بھر میں مشہور ہونے والے افغانی بچے کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور طالبان کی جانب سے انہیں جان سے مارنے یا اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ شدت پسندوں نے میسی کے فین کو اغوا کر کے تاوان لینے کی دھمکی دی تھی۔

دو سال قبل میسی کے 7 سالہ مداح مرتضیٰ احمدی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوری دنیا میں مقبول ہوئی تھی جس میں انھیں پلاسٹک کی تھیلی کے اوپر اپنے آئیڈیل میسی کے نام اور نمبر کو تحریر کر کے جرسی کے طورپر پہنے دکھایا گیا تھا اور یہ تصویر کابل کے قریبی شہر غزنی میں رہائش پذیر ان کے والدین کی غربت کی بھرپور عکاسی بھی کر رہا تھا۔ان کے بڑے بھائی 15 سالہ ہمایوں نے نیلے اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ سے شرٹ بنا کر دی اور اس پر مارکر سے میسی کا نام لکھ کر جنوری 2016 کے وسط میں تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی تھی۔اس خبر کا لیونل میسی نے بذات خود نوٹس لیا تھا اور انہیں اپنے دستخط کی حامل شرٹ بھیج کر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا تاہم عالمی سطح پر شہرت کے باعث اس بچے کو دھمکیاں موصول ہوئیں اور اس خاندان کو افغانستان سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان منتقل ہونا پڑا تھا۔تاہم کچھ عرصے بعد ہی یہ خاندان واپس افغانستان چلا گیا لیکن اب انہیں پھر سے دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد مرتضیٰ اور ان کے اہلخانہ اپنے آبائی علاقے کابل سے فرار ہو گئے ہیں اور وہاں شدید ٹھنڈ میں انتہائی کسمپرسی سے زندگی گزار رہے ہیں۔

مرتضیٰ کی والدہ شفیقہ احمدی نے کہا کہ ان کا بیٹا اب اسکول جانے سے قاصر ہے اور وہ کابل میں ایک ایسے کمرے میں رہنے پر مجبور ہے جہاں حد سے زیادہ ٹھنڈ ہے جس کی وجہ سے مرتضیٰ بیمار پڑ گیا ہے۔ان کی والدہ نے کہا کہ اب سوچتی ہوں کہ کاش میرا بیٹا اتنا مشہور ہی نہ ہوا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ کی مشہوری نے ہم سب کے لیے بہت مسائل کھڑے کر دیے ہیں۔ ہم گزشتہ دو سال سے اسے اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ کاش ایسا کچھ ہوا ہی نہ ہوتا۔شدت پسندوں نے میسی کے فین کو اغوا کر کے تاوان لینے کی دھمکی دی تھی اور ان کا ماننا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ کے پاس کافی پیسہ ہو گا۔یہی وجہ ہے کہ طالبان مقامی اسکول کی بسیں روک کر بچوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا ان میں سے کوئی جانتا ہے کہ مرتضیٰ اب کہاں ہے؟۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لیونل میسی نے اپنے افغان فین سے قطر میں ملاقات کی تھی اور انہیں اپنے ہیرو سے تحفے میں ایک شرٹ ملی تھی۔طالبان کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد تین ہفتے قبل مرتضیٰ کے والدین اپنے پانچوں بچوں کے ہمراہ کابل آ گئے تھے جہاں انہیں گزر بسر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انہیں محض کرائے کی مد میں 90ڈالر ماہانہ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

The post لٹل میسی کی جان کو خطرہ،قتل کی دھمکی۔۔۔ دھمکیاں کون دے رہا ہے ؟تشویشناک خبر آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RLqhSo
via IFTTT

No comments:
Write komentar