نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت نے پاکستان کو بنجر کرنے کیلیے ایک اور قدم اٹھا لیا،مودی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پورکندہی ڈیم منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔واضح رہے کہ دریائے راوی پرشاہ پرکندیی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پرنومبر2001 میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا۔مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کی ایک اور کوشش سامنے آ گئی۔ بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر متنازعہ ڈیم منصوبے پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔بھارت پاکستان کیخلاف سرحدی دہشتگردی کے بعد آبی دہشتگردی پر بھی اتر آیا۔ بھارت دیگر پاکستانی دریاؤں کے بعد دریائے راوی پر بھی ڈیم بنا کر پاکستان کا آبی حق چھیننے کی تیاریاں کرنے لگا۔مودی کے زیر صدرات یونین کابینہ اجلاس میں شاہ پور کنڈی ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کی منطوری دی گئی جو کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کا پانی روکنے کی بڑی سازش ہے۔یہ منصوبہ 2022 میں مکمل ہو گا اور بھارتی مرکزی حکومت اس منصوبے کیلئے چار ارب پچاسی کروڑ دیگی۔
The post بھارت کا ایک اور خوفناک وار : مودی سرکار نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے سنگین قدم اٹھا لیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Eh1lPu
via IFTTT

No comments:
Write komentar