اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی، ترک وزیرداخلہ نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سلیمان سوئلو نے ترک صدرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
The post وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2LkyHxG
via IFTTT

No comments:
Write komentar