Technology

Ads

Most Popular

Monday, 17 December 2018

چیف جسٹس استنبول پہنچ گئے، ترک کمپنی کا ڈیمز فنڈ میں عطیہ

 

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، چیف جسٹس لاہور ایئر پورٹ سے ترکی روانہ ہوئے جہاں سے وہ سعودی عرب جائیں گے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

چیف جسٹس سے ایک ترک کمپنی کی چیئرپرسن نور گوکمین نے ملاقات کی، سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترک کمپنی کی چیئر پرسن نے ڈیمز فنڈ کیلئے 13 لاکھ 80 ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ ایک ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد دیامر بھاشا مہمند ڈیمز کی فنڈ ریزنگ کے لئے امریکہ اور کینیڈا جائیں گے۔

The post چیف جسٹس استنبول پہنچ گئے، ترک کمپنی کا ڈیمز فنڈ میں عطیہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2rEqj3b
via IFTTT

No comments:
Write komentar