Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 4 December 2018

افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کو پانچ کروڑ روپے کا پیکج اور بیٹے کو کونسا سرکاری عہدہ دیا جائے گا ؟ حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کیلئے پانچ کروڑ روپے پیکج اور بیٹے کو پولیس میں اے ایس آئی کی نوکری دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید افسر ایس پی داوڑ نڈر جوان افسر تھے، ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، طاہر داوڑ کے قتل کے واقعے پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور جے آئی ٹی قائم کی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کیس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی جو حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی جے آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جب تک تمام معاملہ کلیئر نہ ہو کچھ بات نہیں کرنی چاہیے، 99 فیصد انکوائری مکمل ہوچکی ہے، انکوائری پر فرق نہ پڑے اس لیے کچھ سامنے نہیں لاسکتے۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ 16 اکتو بر کو اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے اچانک لاپتا ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس سٹیشن میں درج کروائی تاہم مقدمہ دو دن کے بعد 28 اکتوبر کو در ج کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے طاہر داورڈ کا پتا نہیں لگایا جاسکا تاہم پھر گمشدگی کے تقریبا 20 دن کے بعد سوشل میڈیا پر ایس پی کے جسد خاکی کی تصاویر گردش کرنا شروع ہوئیں جس میں صاف دکھائی دیتا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے تاہم اس کے بعد حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں افغانستان میں کالعدم جماعت کی جانب سے شہید کیا گیا ہے ۔

The post افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کو پانچ کروڑ روپے کا پیکج اور بیٹے کو کونسا سرکاری عہدہ دیا جائے گا ؟ حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2KRwo4Q
via IFTTT

No comments:
Write komentar