Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 4 December 2018

محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا لیکن کیوں ؟ناقابل یقین خبر آ گئی

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں، اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں،


پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ محدود اووز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا تھا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن پھر اس کے بعد سات ٹیسٹ اننگز میں مجموعی طور پر 66 رنز ہی بنا سکے۔محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ میچز میں 38 اعشاریہ 35 کی اوسط سے 3644 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ کا سب سے زیادہ اسکور 224 رنز ہے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد حفیظ 53 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے 274 رنز کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 139 رنز بنالیے ہیں ۔ تاہم محمد حفیظ اوپننگ کیلئے آئے اور وہ بغیر کوئی سکور بنائے ہی آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ جس کے بعد اچانک ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سامنے آیاہے ۔

The post محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا لیکن کیوں ؟ناقابل یقین خبر آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2BPNpty
via IFTTT

No comments:
Write komentar