اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سیگریٹ پینے والوں پر بجلیاں گرادیں ہیں کیونکہ سرکارنے سیگریٹ پر اب ‘‘گناہ ’’ٹیکس لگانےکا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن جائے گا جبکہ یہ ٹیکس لگانے
کا اعزاز سب سے پہلے فلپائنز نے حاصل کیا تھا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبۂ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہےجبکہ وزارتِ صحت گناہ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔وزارتِ قومی صحت میں اس معاملے پر مشاورت کا عمل جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس آمدن وزیرِ اعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہوگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس سے ہونے والی آمدن اربوں روپے میں ہوگی، سگریٹ کی فی ڈبیا پر ٹیکس کی شرح 5 تا 15 روپے زیرِ غور ہے۔وزارتِ قومی صحت کے مطابق ملک میں سالانہ 4 ارب سے زائد سگریٹ کی ڈبیا فروخت ہوتی ہیں، اس طرح سِن ٹیکس کی مد میں سالانہ 50 ارب روپے تک آمدن متوقع ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ قبل پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں بھی سگریٹ اور نمباکو پر ٹیکس بڑھایا تھا جس کے بعد ملک بھر میں نمباکو کے دام بڑھا دیئے گئے تھے تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے حکومت نےتمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے جبکہ شہریوں کو صحت کی تمام سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
The post حکومت کا پاکستانیوں پر ’’گناہ ٹیکس‘‘ لگانے کا فیصلہ مگر کیسے ؟ نئے پاکستان کی بڑی خبرآگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2L02Ja1
via IFTTT

No comments:
Write komentar