لاہور(ویب ڈیسک) سابق دور حکومت میں یونیورسٹی اور کالج کی سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپس دیئے جاتے رہے ہیں لیکن اب حکومتوں کی تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے کر دیا ہے۔
جس کی تصدیق صوبائی وزیرتعلیم راجہ یاسرہمایوں نے بھی کردی اوربتایا ہے کہ سابق دورحکومت کا تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے اور اب ایسا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہمایوں یاسرکاکہناتھاکہ اربوں روپے لگانے کے باوجود بھی متوقع نتائج برآمد نہیں ہوسکے، طلبا کو دیئے گئے لیپ ٹاپس کی کوالٹی بھی تسلی بخش نہیں تھی، موجودہ حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی،صوبائی وزیر تعلیم کاکہناتھاکہ ماضی میں لیپ ٹاپ خرید کر خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ،سارا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
The post حکومت پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2BOPLIS
via IFTTT

No comments:
Write komentar