Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

وزراء کی لمبی لمبی تقاریر اور اسٹیج پر نجم شیراز کا رونا نامناسب تھا : حامد میر کا

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حامد میر کا کہنا ہے کہ ہے یوں لگ رہا تھا کہ حکومت 100 روزہ کارکردگی نہیں بلکہ 5 سالہ کارکردگی کا حساب دے رہی ہیں، اس تقریب میں سب نے ہی تقریباً سب نے ہی لمبی لمبی تقریرں کیں۔
تفصیلات کے مطابق 2روز قبل حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے جناح کنونشن ہال میں 100 کارکردگی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وفاقی وزراء، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز و وزراء اعلیٰ سمیت غیر ملکی سفیروں اور لوگوں کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔
تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں نا مناسب اور غیر ضروری یہ لگا کہ سب نے ہی لمبی لمبی تقریریں کیں جو یہ ظاہر کر رہا تھا کہ حکومت اپنے سو روز کی نہیں بلکہ 5 سال کی کارکردگی عوام کو بتا رہی ہے۔ دوسری نامناسب بات یہ تھی پاکستان سنگر نجم شیراز نے اسٹیج پر ہی رونا شروع کر دیا اور یہ کہا کہ عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں، تو میرے خیال میں یہ نامناسب تھا، اور نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

The post وزراء کی لمبی لمبی تقاریر اور اسٹیج پر نجم شیراز کا رونا نامناسب تھا : حامد میر کا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2E7KxdB
via IFTTT

No comments:
Write komentar