Technology

Ads

Most Popular

Monday, 17 December 2018

مراد سعید پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔ وزیر مملکت برائے مواصلات کیلئے ایک اور خوشی کی خبر

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید پر قسمت مہربان خوشی کی نوید آگئی، آج وزیر بن جائیں گے مراد سعید آج وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے ، مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات ہیں، وزراء کی 100 روزہ کارکرگی کے اجلاس میں مراد سعید کو بہترین کارکردگی کے لحاظ سراہا گیا

تفصیلات کے مطابق مراد سعید کو وزرا ء کی 100 روزہ کارکردگی کے دوران بہترین کارکردگی کی بناء پر وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی ،ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے سمری ارسال کی تھی۔ خیال رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے ہیں۔ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارتوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے ، وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کی کارکردگی سے خوش ہیں اور انہوں نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

The post مراد سعید پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔ وزیر مملکت برائے مواصلات کیلئے ایک اور خوشی کی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A3IZ0O
via IFTTT

No comments:
Write komentar