اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری پٹرولیم راجہ ریاض مستعفی ہو گئے ، راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے ، استعفے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عہدے پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا، بطور ایم این اے کام کروں گا ، مرکز میں نئی ذمہ داری
دیتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا، پارلیمانی سیکریٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔ چند روز قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سپیکر اسد قیصر نے الفاظ حذف کرتے ہوئے تمام ارکان کو غیر اخلاقی الفاظ استعمال نہ کرنے کی آخری وارننگ دیدی۔ سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمد پر ن لیگی ارکان نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رکن راجہ ریاض نے شہباز شریف کو زخمی شیر قرار دیا۔ن لیگی ارکان نے راجہ ریاض کے الفاظ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر اور راجہ ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رانا تنویر نے کہا کہ راجہ ریاض اپنی شکل دیکھتا نہیں اور یہ چمچہ ہے، تاہم سپیکر نے ارکان کو ایسے الفاظ استعمال کرنے کی آخری وارننگ دیتے ہوئے راجہ ریاض کے الفاظ حذف کر دیئے۔


The post بریکنگ نیوز: عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی اور اہم وفاقی وزیر نے اچانک استعفیٰ دے دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RU805s
via IFTTT

No comments:
Write komentar