Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 12 December 2018

لوہے کے چنوں کے ساتھ تو بڑی زیادتی ہوگئی ۔۔۔۔نیب دفتر میں گزاری رات گئی ایک رات میں خواجہ برادران کے ساتھ کیا کچھ ہو گیا ؟ عبرتناک خبر

 

لاہور(ویب ڈیسک)پیراگون سوسائٹی کیس میں نیب نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں نیب عدالت سے تحقیقات کے لیے ریمانڈ کی درخواست کرے گی ۔گزشتہ روز نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت جانیوالے راستے کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہےجب کہ احتساب عدالت سے ملحقہ دکانیں، اسکول اور بینک کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے جن کی جانب سے خواجہ برادران کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے، کمرہ عدالت کے باہر وکلا اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل کیساتھ گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ نیب کے واش رومز میں چٹخنی بھی نہیں ہے جبکہ میرا گھر کا کھانا بھی بند کر دیا گیا ہے اور آج صبح سے ناشتہ بھی نہیں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پہنچا دیا ہے جہاں کچھ دیر بعد سماعت شروع ہو گی۔ سماعت کے آغاز سے قبل خواجہ سعد رفیق نے کمرہ عدالت میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہزاروں پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے اور آج صبح سے ناشتہ بھی کیا جبکہ نیب کے واش روم کے اندر چٹخنی بھی نہیں ہے البتہ کیمرے اتار دئیے گئے ہیں۔

The post لوہے کے چنوں کے ساتھ تو بڑی زیادتی ہوگئی ۔۔۔۔نیب دفتر میں گزاری رات گئی ایک رات میں خواجہ برادران کے ساتھ کیا کچھ ہو گیا ؟ عبرتناک خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QrgVPg
via IFTTT

No comments:
Write komentar