Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 4 December 2018

پاناما کیس میں پیش پیش نیب کے اہم ترین افسر کی زلفی بخاری سے عدالت میں ‘لڑائی’ پھر اب وہ کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ساتھ الجھنا نیب کے معروف افسر عمران شفیق کو مہنگا پڑ گیاہے، اب وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری اور نیب افسر کے
درمیان عدالت کے احاطے میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔عمران شفیق نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے بطور پراسیکیوٹر 88 فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی تاہم اب میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پرعہدہ چھوڑ رہا ہوں ۔ عمران شفیق پانامہ کیس میں نوازشریف کیخلاف نیب کی نمائندگی کرنیوالی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔عمران شفیق نے ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کے خلاف سخت موقف اپنایاتھا جس کے بعد احاطہ عدالت میں زلفی بخاری اور عمران شفیق کے درمیاں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ سوموار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا تھا کہ زلفی بخاری تو دووہری شہریت کے حامل ہیں ؟جس پر پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ زلفی بخاری نے اپنی پٹیشن میں لکھا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں اور درخواست میں یہ بھی لکھاہے کہ میں پاکستان کی شہریت رکھتاہوں۔یاد رہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں اس وقت ڈالا گیا تھالیکن اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کیلئے جانے کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچے تاہم بعدازاں ان کا کچھ وقت کیلئے نا م ای سی ایل سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ ملک واپس آ گئے تھے ۔

The post پاناما کیس میں پیش پیش نیب کے اہم ترین افسر کی زلفی بخاری سے عدالت میں ‘لڑائی’ پھر اب وہ کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2E0eTOn
via IFTTT

No comments:
Write komentar