اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے روپے کی قدر میں کمی سے لاعلمی کا ظہار کرنے پر حیرت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں ا یک مرتبہ بھی ان کی اجازت کے بغیر مقامی کرنسی کی قدر کم نہیں ہوئی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ اقتدار میں حکومت کی اجازت کے بغیر روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی بھی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5 سالوں میں اس قدر کمی کا سامنا نہیں کیا جتنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں 4 ماہ میں کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کے بیان، کہ مجھے روپے کی قدر میں کمی کا ٹی وی سے علم ہوا، کے بارے میں سوال کے جوا ب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کبھی بھی اجازت کے بغیر روپے کی قدر میں کمی نہیں کی گئی اسی وجہ سے ان کی حکومت مقامی کرنسی کی قدر مستحکم رکھنے میں کامیاب رہی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی جانےوالی تنقید کہ ’مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر برقرار رکھی ، کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ’یہ مصنوعی طریقہ کار کیا ہوتے ہیں؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ان کی جماعت برسرِ اقتدار تھی اس وقت بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے 2013 سے 2017 تک پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم قرار دیا اور اس دوران اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک انڈیکس 19 ہزار سے تجاوز کر کے 53 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔
The post معشیت یو ٹرن سے نہیں آتی بلکہ ۔۔۔۔ نواز شریف نے معشیت ترقی کے لیے عمران خان کو بڑا مشورہ دے دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rs5Y0F
via IFTTT

No comments:
Write komentar