Technology

Ads

Most Popular

Friday, 21 December 2018

نوازشریف احتساب عدالت خود فیصلہ سننے کیلئے جائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کر لیا ، ایسی خبر آ گئی کہ حکومت کو بھی یقین نہیں آئے گا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف میاں محمد نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ خود احتساب عدالت جا کر سننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد دونوں ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنائیں گے اور وہ فیصلہ

سننے کیلئے خود عدالت جائیں گے ۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیس کی آخری سماعت 19 تاریخ کو ہوئی تھی جس دن خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کیے اور ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مزید دستاویزات ابھی موصول ہونی ہے جو کہ بعد میں جمع کروائی جائیں گی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید مہلت دینے سے معاملہ التوا میں جائے گا چونکہ حتمی دلائل بھی مکمل ہو چکے ہیں اس لیے اب مزید مہلت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ 24 دسمبر کو ہی سنانے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔ 19 دسمبر کو سماعت کے اختتام پر نوازشریف روسٹرم پر آئے اور انہوں نے کہا تھا کہ آج میری آخری پیشی ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے جواب دیتے ہوئے کہ جی بالکل آخری پیشی ہے لیکن آپ کو عدالت

فیصلہ سننا کیلئے آنا ہو گا ۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف ایک بھی ثبوپ نہیں پیش کر سکا ہے اور ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے ۔ دوسری جانب آج پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری یہ آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان سٹیٹ بینک میں پاکستان کی معیشت اور زرمبادلہ میں بہتری کیلئے تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے اور بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے تاریخی تعلقات اور مزید شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔ ابو ظہبی ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان میں پہلے ہی 8 منصوبوں کی فنڈنگ کی جارہی ہے جو کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ملین بنتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اس اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئندہ ماہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

The post نوازشریف احتساب عدالت خود فیصلہ سننے کیلئے جائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کر لیا ، ایسی خبر آ گئی کہ حکومت کو بھی یقین نہیں آئے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2AdNxSa
via IFTTT

No comments:
Write komentar