لاہور (ویب ڈیسک)چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ بسنت منانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک انشورنس نہیں کروائی جاتی تب تک فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ہے ، سابق کمیٹیوں نے
بھی بسنت کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو ابھی دیکھ رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے بسنت منانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آج لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ خونی کھیل ہے اسے بند ہونا چاہیے ۔واضح رہے کہ تین روز قبل فیاض الحسن چوہان نے نئے سال کے فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا ۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بسنت منانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور آئندہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر حفاظتی تدابیر کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزرا کے ساتھ ڈی آئی جی بھی شامل ہیں، کمیٹی تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کا مطالبہ تھا کہ بسنت پر پابندی کو ختم کیا جائے اور حکومت نے اس مطالبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔قبل ازیں ترجمان
وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیاکو بتایا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت کے تہوار کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کردی اور اس ضمن میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بسنت بحالی کا جائزہ لے گی۔۔ دوسری جانب آج پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری یہ آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان سٹیٹ بینک میں پاکستان کی معیشت اور زرمبادلہ میں بہتری کیلئے تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے اور بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے تاریخی تعلقات اور مزید شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔ ابو ظہبی ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان میں پہلے ہی 8 منصوبوں کی فنڈنگ کی جارہی ہے جو کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ملین بنتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اس اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئندہ ماہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے
The post کیا لاہور میں بسنت ہو گی یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، حیران کن خبر آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2T1bCTi
via IFTTT

No comments:
Write komentar