کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر 3ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری، رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف
اور دیگر کے خلاف 2ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت میں جاوید حنیف ،روف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت نے نیب کو سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کوبتایا کہ مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ، ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان میں روف اختر فاروقی، جاوید حنیف اور محمود شریف شامل ہیں۔ ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیرقانونی بھرتیوں سمیت قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سابق سینیٹر بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد ووہرہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے افسر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مہلت طلب کی، عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے یکم دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
The post بریکنگ نیوز : احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں نامور سیاستدانوں کو اشتہاری قرار دے دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2S33jWY
via IFTTT

No comments:
Write komentar