Technology

Ads

Most Popular

Monday, 17 December 2018

بڑی بریکنگ نیوز : اشتعال انگیز تقریر پر عدالت نے نامور شخصیت پر فرد جرم عائد کر دی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی، سابق سینیٹر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ وکیل نے عدالت سے کہا فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے،

ہسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کے دوبارہ طبی معائنے کا حکم دے دیا اور کہا ضرورت پیش آنے کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے فیصل رضا عابدی کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، فیصل رضا عابدی کو دفعہ 780 اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو شرانگیز انٹرویو دینے کے معاملے پر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی میں سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں فیصل رضا عابدی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ فیصل رضا عابدی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان مؤکل کی طبیعت ناساز ہے لہٰذا انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔ وکیل کی استدعا پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کو 10 اکتوبر کو اسلام آباد سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسر کی مدعیت میں اس کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

The post بڑی بریکنگ نیوز : اشتعال انگیز تقریر پر عدالت نے نامور شخصیت پر فرد جرم عائد کر دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A3IV14
via IFTTT

No comments:
Write komentar