Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 12 December 2018

اگر میں بھائی اور بھتیجے کو کابینہ میں شامل کر لو تو ۔۔۔۔۔۔ پرویز خٹک نے اعلیٰ قیادت کو سوچ میں ڈال دیا

 

لاہور(ویب ڈیسک) ہم نے گزشتہ ہفتے کی ڈائری کے دوران یہ تحریر کیا تھا کہ نیب نے صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر تعلیم عاطف خان اور سینٹر محسن عزیز کو مالم جبہ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری یہ خبر درست ثابت ہوئی ہے اور ایک ہفتے بعد نیب نے

اس امر کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکینڈل اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک کیس ہے‘ جس میں قواعد و ضوابط کے خلاف سیاسی شخصیات اور بیوروکریسی نے ایک کمپنی کو مالم جبہ میں محکمہ جنگلات کی 270ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کر دی‘ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے مالم جبہ ریزاٹ کے معاہدے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنیوالے ایک صوبائی وزیرکو 14دسمبر کو طلب کیا ہے ‘جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مالم جبہ ریزاٹ کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کی ‘ نیب ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کرنا چا ہتا ہے‘نیب نے خیبر پختو نخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سابق سربراہ محسن عزیز کو بھی جمعہ کو طلب کرلیا‘ صوبائی حکومت نے معاملے کو دبانے کیلئے مالم جبہ کی پروٹیکٹڈ اراضی محکمہ جنگلات سے لے کر محکمہ سیاحت کے حوالے سے کرنے کی کوشش کی تاہم نیب نے انہیں اس اقدام سے روک دیا۔ ہم نے گزشتہ ہفتے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنی جماعت ہی کی صوبائی حکومت پر کھلے بندوں یا نجی محافل میں تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اب یہ اطلاعات ہیں کہ صوبائی کابینہ

کی توسیع میں جو تاخیر ہو رہی ہے اس کے پس منظر میں بھی شاید پرویز خٹک کی وہ خواہش پوشیدہ ہے جس کے تحت انہوں نے اپنے بھائی لیاقت خٹک اور بیٹے ابراہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا کہا تھا۔ تحریک انصاف کے اپنے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبائی بجٹ کے بعض نکات پر اعتراضات سمیت دیگر تنقیدی معاملات اسی سلسلے کی کڑی ہیں، یہ الگ بات ہے کہ دونوں مذکورہ افراد کی کابینہ میں شمولیت پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اور مرکزی قائدین نے سخت تنقید کی جس کے بعد ان کی شمولیت مشکوک ہو گئی اور یہی معاملات ابھی تک صوبائی کابینہ کی توسیع میں تاخیر کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود اس معاملے کو حل کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کو منا لیا جائے گا اور صوبائی کابینہ میں توسیع بھی ہو جائے گی۔

The post اگر میں بھائی اور بھتیجے کو کابینہ میں شامل کر لو تو ۔۔۔۔۔۔ پرویز خٹک نے اعلیٰ قیادت کو سوچ میں ڈال دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RQRjI0
via IFTTT

No comments:
Write komentar