Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 18 December 2018

نہتے کشمیریوں کوظلم و ستم سے نہیں دبایا جاسکتا، ترجمان پاک فوج

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کر دی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے واضح کیا ہے کہ گولیوں سے بہادر حریت پسندوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کنٹرول لائن پر غیر اخلاقی طور پر معصوم کشمیریوں کو ہدف کا نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ گولیاں کبھی بھی آزادی کے لیے لڑنے والے غیرمسلح بہادر جنگجوؤں کو نہیں روک سکتیں، بھارت کی مسلح افواج پیشہ ورانہ فوج کے طور پر اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر ترانہ بھی جاری کر دیا ہے۔

The post نہتے کشمیریوں کوظلم و ستم سے نہیں دبایا جاسکتا، ترجمان پاک فوج appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2CkLLAs
via IFTTT

No comments:
Write komentar