Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

گھریلو صارفین کیلئے بری خبر: گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، اوگرا نے عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری کر لی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کردی جس کے نتیجے میں گیس صارفین پر اضافی 91 ارب روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گیس مہنگی کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست دے دی ہے جس میں قدرتی گیس،

ایل این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کر لی ہے جبکہ سوئی نادرن نے گیس 215 روپے، ایل این جی 103 روپے، ایل پی جی 4 ہزار 295 روپے فی ایم ایم بی ٹی مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ مالی سال 2018-19 کیلئے 91 ارب روپے کا خسارہ ہے جسے پورا کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جائے۔ اس کے علاوہ گیس چوری کا نقصان بھی صارفین سے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post گھریلو صارفین کیلئے بری خبر: گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، اوگرا نے عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری کر لی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QwidYj
via IFTTT

No comments:
Write komentar